مستجاب الدعٰوۃ
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد دوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=13048
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابوطالب بیمار ہوئے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے۔ ابوطالب نے کہا۔
’’ بھتیجے! جس اللہ نے تجھے رسول بنا کر بھیجا ہے۔ اس سے میرے لئے دعا مانگ تاکہ میں اچھا ہوجاوں۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی۔ ابوطالب اچھے ہوگئے۔ ابوطالب نے کہا ’’اللہ تیرا کہنا مانتا ہے۔‘‘ جواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
’’محترم چچا! آپ اگر اللہ کا کہنا مانیں تو وہ آپ کا بھی کہنا مانے گا۔‘‘
حدیث قدسی میں ارشاد ہے کہ:
’’میرا بندہ اپنی اطاعتوں سے مجھ سے اتنا قریب ہوجاتا ہے کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں۔ یہاں تک کہ میں وہ آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے۔ وہ کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے اور وہ ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے۔‘‘
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 130 تا 130
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد دوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔