پتھر حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے لئے موم ہو گئے
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد دوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=12979
قلندر بابا اولیاءؒ نے فرمایا:
’’ایک نجومی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم پہاڑ پر تشریف فرما تھے۔
نجومی نے عرض کیا:
’’اگر آپ کے پیر کے نیچے پہاڑ موم کی طرح نرم ہوجائے تو میں مسلمان ہوجاؤں گا‘‘۔ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر، پیر اٹھا کر پہاڑ پر رکھا تو پہاڑ نرم ہوگیا۔ نجومی نے آسمان کی طرف دیکھا اور ایمان لے آیا۔
نجومی نے بتایا آسمان پر ایک ستارہ ایسا ہے کہ جب وہ کسی کے سر پر سایہ فگن ہوتا ہے تو اس شخص کے پیر کے نیچے پہاڑ موم بن جاتا ہے۔ اس مقام تک ستارہ کو پہنچنے میں ایک لاکھ سال کا وقفہ چاہیئے تھا۔ میں نے دیکھا کہ جیسے ہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیر اٹھا کر پہاڑ پر رکھا ستارہ تیزی سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر آ گیا اور واپس چلا گیا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 84 تا 84
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد دوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔