ایک نصیحت
مکمل کتاب : آگہی
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=11664
مرشد کریم حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے مرشد حضرت ابوالفیض قلندر علی سہروردیؒ نے فرمایا تھا۔۔۔
میں تمہیں ایک نصیحت کر کے جا رہا ہوں اس کو ہمیشہ یاد رکھنا۔
فرمایا۔۔۔
روحانی آدمی کی یہ ڈیوٹی ہے کہ اگر وہ اوپر ہے تو نیچے والے کو اوپر اٹھائے۔ نیچے والوں کی یہ ڈیوٹی ہے کہ اگر ان کاکوئی بھائی باصلاحیت ہے جسے اوپر اٹھایا جا رہا ہے تو وہ یہ نہ سوچیں کہ میں اوپر کیوں نہیں گیا۔ اس کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اپنے بھائی کو اوپر اٹھائے اور جب یہ سلسلہ قائم ہو جائے گا تو بہت سارے ایسے لوگ جن کی صلاحیتیں کم ہوں گی وہ بھی اوپر پہنچ جائیں گے۔ لہٰذا روحانی مشن کی ترویج اور ترقی کا راز یہ ہے کہ ہر شخص اپنے بھائی اور بہن کو اوپر پہنچانے کی کوشش کرے۔
ہر شخص کو یہ سوچنا چاہئے کہ روحانی تعلیمات کا پھیلاؤ ہو۔ ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ کسی بہن یا کسی بھائی نے کیوں ترقی کی ہے؟ اس لئے کہ ہر آدمی کی صلاحیتیں الگ الگ ہیں۔
اگر کسی کی صلاحیتوں سے آپ کو فائدہ پہنچ رہا ہے تو آپ اس کی ہمت افزائی کریں، اس کی تعریف کریں۔ اس کی کوئی بات بری لگ رہی ہے تو اسے معاف کر یدں۔ ایک دفعہ دو دفعہ چار دفعہ جب آپ کسی کی بات برداشت کریں گے اور اس کے لئے ایثار کریں گے تو وہ خود ہی اپنی اصلاح کر لے گا۔
اس عمل سے ہر روحانی بہن اور ہر روحانی بھائی کی ترقی ہو گی اور اس طرح سلسلہ کی تعلیمات کا پھیلاؤ ہو گا۔۔۔انشاء اللہ
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 223 تا 224
آگہی کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔