قافلہ سالار
مکمل کتاب : آگہی
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=11638
وہ حضرات جو مراقبہ ہال کے انچارج ہیں یا جنہیں سلسلہ عظیمیہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں وہ اپنے مراکز اور شعبوں میں اس بات کی کوشش کریں کہ ٹیم کے ساتھ کام ہو۔ مشن دراصل ایک قافلہ ہے۔
قافلے کا مطلب ہے کہ اس میں ہر طرز فکر کا آدمی ہوتا ہے۔ قافلے میں موچی ہوتا ہے، درزی ہوتا ہے، کارپینٹر ہوتا ہے، معلم ہوتا ہے، شاگرد ہوتا ہے، نانبائی ہوتا ہے، یعنی زندگی میں کام آنے والے جتنے بھی شعبے ہیں۔ ہر شعبے سے متعلق لوگ قافلے میں شریک ہوتے ہیں۔
سالار قافلہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ گو کہ وہ سب سے آگے ہوتا ہے لیکن اسے اپنے آگے نہیں دیکھنا، پیچھے زیادہ دیکھنا پڑتا ہے۔ اگر قافلے میں سے لوگ نکلنا شروع ہو جائیں اور قافلہ سالار توجہ نہ دے تو نہیں کہا جا سکتا کہ جب قافلہ منزل پر پہنچے تو ۱۰۰ آدمیوں میں سے ۵۰ آدمی بھی رہیں گے یا نہیں۔
سلسلہ عظیمیہ کے نگران صاحبان میری اس بات پر بہرحال عمل کریں کہ وہ اپنے ذہنوں سے اقتدار کی خواہش نکال دیں۔ دوسرے لوگوں پر اعتبار کرنا سیکھیں۔ بزرگوں کا احترام کریں، چھوٹوں کے سروں پر شفقت کا ہاتھ رکھیں۔ ہم عمر بہن بھائیوں کی دل جوئی کریں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 219 تا 221
آگہی کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔