روشنی سے علاج
مکمل کتاب : آگہی
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=11496
قرآن پاک کے بیان کردہ حقائق یہ ہیں کہ ہر شئے الگ الگ معین مقدار کے ساتھ تخلیق ہوئی ہے۔ ہر شئے کی لہریں ہمیں وجود کی اطلاع بخشتی ہیں۔ اس وقت ہمیں سوچنا ہے کہ لوہا، تانبا، سونا، لکڑی، انسان اور حیوانات، نباتات اور جمادات میں کون سی لہریں کام کرتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے تخلیقی فارمولے بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا ہے۔
’’وہ خالق جس نے تم کو نفس واحدہ سے تخلیق کیا۔‘‘(سورۃ الاعراف۔ آیت۱۸۹)
یعنی نوع انسانی کی تخلیق میں بنیادی چیز ’’نفس‘‘ ہے۔
یہ نفس کیا ہے؟
اس کی وضاحت میں کافی وقت اور کاغذ درکار ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہ بات منکشف ہوتی ہے کہ کائنات میں موجود ہر شئے مقرر کردہ انبیاء پر قائم ہے۔ مظاہراتی اشیاء (Visible Objects) میں درخت اپنی جڑوں پر، مکان اور بلڈنگیں بنیادوں پر قائم ہیں۔ غائب کی دنیا (Invisible World) میں ہر شئے کی بنیاد روشنی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 147 تا 149
آگہی کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔