با اختیار بے اختیار زندگی
مکمل کتاب : آگہی
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=11172
اس طریقے کو دنیا والے Independentہونا کہتے ہیں۔ خود مختار زندگی کہتے ہیں یعنی آپ جو چاہتے ہیں دوسروں سے منوا لیں۔ جو آپ خود ہیں دوسروں کو بنا دیں۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی نفی کر دیں یعنی Independentزندگی کو داغ مفارقت دے کر Dependentہو جائیں۔ اور خود کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیں سیاہ سفید جو ہو سب اللہ تعالیٰ کے اوپر چھوڑ دیں۔
یاد رکھئے!
تخلیق کا قانون یہ ہے!
اللہ تعالیٰ نے آپ کو جس فطرت پر پیدا کیا ہے وہ فطرت Independentنہیں ہے۔ آپ کی ساخت ہی اس بنیاد پر کی گئی ہے کہ آپ Dependentہو کر زندگی گزار سکتے ہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ Independentیا خود مختار زندگی سے آپ کنارہ کش ہو جائیں اور اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیں۔ آپ کے اندر یہ صلاحیت نہیں ہے کہ آپ کسی کو اپنا بنا لیں۔ آپ کے اندر یہ صلاحیت بدرجہ اَتم موجود ہے کہ آپ دوسرے کے بن جائیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 17 تا 18
آگہی کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔