دل اور کو سمک ریز
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=10899
ہارٹ فیلیئر
روشنیوں کی کمی اور زیادتی سے پیداہونے والے امراض
دیکھنے کی بات یہ ہے کہ دل کی جنبش اورپمپنگ سسٹم پیدائش سے موت تک کو سمک ریز کے ذریعہ ہوتی ہے۔ لیکن یہ کو سمک ریز متوازن ہوتی ہیں اور ان کے داخل ہونے کا طریقہ مسامات کے ذریعہ قائم ہے یہ ہمہ وقت دل کو ہلاتی ہیں لیکن زیادہ مؤثر وہ کو سمک ریز ہیں جو دماغ کے مسامات سے داخل ہوتی ہیں۔ ان شعاعوں کی بھی بے شمار قسمیں ہیں ۔ چنانچہ یہ دماغ میں داخل ہوتے ہی ارب ہاارب خلیوں میں عمل کرتی ہیں۔
یہ تمام برقی رو جو خلیوں میں بنتی ہے زیادہ ترام الدماغ کے ذریعہ جسم کوملتی ہے۔ اگر اس رو کی تقسیم صحیح ہوتی ہے تو آدمی تندرست رہتاہے اور دل خون کو صحیح طریقہ پرپمپ کرتاہے۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ دل کی لاکھوں رگیں اپنا اپنا کام کرتی ہیں۔ اگر اتفاق سے ان رگوں میں کچھ رگوں کا کام صحیح نہ رہے تو اس کا اثر تمام اعصاب پر پڑتاہے اس کے لئے بروقت صحیح علاج کرلیا جائے تو مریض بہت جلد تندرست ہوجاتاہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 37 تا 38
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔