ورا ئے بے رنگ

ہر پیدا ہونے والی شئے میں کسی نہ کسی رنگ کا غلبہ ضرور ہوتا ہے۔ کوئی ایسی چیز موجود نہیں ہے جو بے رنگ ہو ۔ یہ ر نگ اور بے رنگ دراصل خالق مخلوق کے درمیان ایک پردہ ہے ۔ خالق کو مخلوق سے جو چیز الگ اور ممتاز کرتی ہے وہ رنگ ہے۔ […]

کسان

ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ کی مخلوق پرندے اربوں کھربوں کی تعداد میں دانہ چگتے ہیں لیکن یہ معمہ حل نہیں ہوتا کہ کسان جب کھیتی کاٹتا ہے تو ایک دانہ نہیں چھوڑتا، ان پرندوں کے لئے کوئی مخصوص کاشت نہیں ہوتی تو پھر یہ پرندےکہاں سےکھاتے ہیں؟ قانون یہ ہے کہ پرندوں کا غول […]

سچ اور جھوٹ

انسان دراصل ایک درخت ہے اور اس کی زندگی کے اعمال و کردار اس درخت کے پھل ہیں۔ درخت اپنی جڑ سے نہیں اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔ یہی صورت حال انسانی اعمال کی ہے۔ صداقت کا فیصلہ ماخذ سے نہیں اس کے نتائج سے مرتب ہوتا ہے۔ انسان کا خود اپنا عمل اس […]

اسکرین

جسم انسانی کے اوپر ایک اور انسان ہے جو روشنیوں کا بنا ہوا ہے جتنی بیماریاں، الجھنیں اور پریشانیاں انسان کے اوپر آتی ہیں، روشنیوں کے انسان میں آتی ہیں۔ گوشت پوست کے خاکی جسم میں نہیں ہوتیں ۔ جسم دراصل ایک اسکرین ہے اور روشنیوں کا انسان فلم ہے۔ فلم میں سے اگر داغ […]

کھنڈرات

جو قوم دولت پرستی میں مبتلا ہو جاتی ہے، ذلیل و خوار ہو جاتی ہے یہ کوئی کہانی نہیں ہے۔ زمین پر اس کی شہادتیں موجود ہیں۔ بڑی بڑی سلطنتوں اور محلات کے مالک، ان کے عالیشان محلات آج کھنڈرات کی شکل میں زمین پر جگہ جگہ موجود ہیں۔ ’’کیا یہ لوگ زمین پر گھوم […]

نیلا پربت

خلا سے اس پار آسمانوں کی وسعتوں میں جھانک کر دیکھا جائے تو مایوسیوں، نا کامیوں اور ذہنی افلاس کے سوا ہمیں کچھ نظر نہیں آتا ۔ یوں لگتا ہے کہ زمین کے باسیوں کا اپنی ذات سے فرار اور منفی طرز عمل دیکھ کر نیلے پربت پر جھل مل کرتے ستاروں کی شمع امید […]

پرندے

اللہ کی شان کریمی ہے کہ جب آسمان پر پرندوں کا غول دانہ چگنے کے لئے اپنے پنجوں اور گردن کو کشش ثقل کے تابع کرتے ہوئے زمین کی طرف آتا ہے تو اس سے پہلے کے زمین پر پیر لگے ان کی غذائی ضروریات تخلیق ہو جاتی ہیں۔ اربوں کھربوں پرندے روزانہ اپنی غذا […]

گمراہی

بندہ کا سانس خالص شراب کا ایک گھونٹ ہے. سوچ کی گہرائی بتاتی ہے کہ ساری دنیا ہی خالص شراب ہے ۔ شراب کا یہی ایک گھونٹ زندگی میں پنہاں اسرار کو منکشف کر دیتا ہے۔ بندہ چا ہے تو اسے مستی و قلندری میں گزار دے چاہے خود کو گمراہی میں دفن کر دے […]

رشتہ

’’کائنات میں گھڑی بھر کا تفکؔر سال بھر کی عبادت سے بہتر ہے ۔‘‘جن قوموں نے کائنات کے اجزائے ترکیبی یعنی افراد کائنات کی تخلیق پر غور کیا ، وہ سرفراز ہوئیں اور جس قوم نے کائناتی تفکؔر سے اپنا رشتہ منقطع کیا وہ اقوام عالم میں مردہ قوم بن گئی ۔’’

جہالت

کیا یہ اپنے اوپر ظلم اور نادانی نہیں ہے کہ گھر میں کھانے پینے کا سامان بھرا ہوا ہے۔ آدمی فاقے کر رہا ہے ۔ کیا یہ جہا لت نہیں ہے کہ ساری کائنات آدم کے لئے مسخر کر دی گئی اور آدم زاد قید و بند کی زندگی میں ایڑیاں رگڑ رہا ہے اور […]

اظہار ندامت

گناہ سرزد ہو جائے تو توبہ کرنے میں کبھی تاخیر نہیں کرنی چاہیئے۔ اظہار ندامت کے ساتھ، انکسار کے ساتھ، عاجزی کے ساتھ اپنے اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہو کر معافی طلب کیجئے ۔ توبہ استغفار سے روح مجلًی ہو جاتی ہے ۔ اور قلب دھل جاتا ہے ۔ نہایت خلوص اور سچائی کے […]

اذان

ہر مذہب میں اپنے پیروکاروں کو متوجہ کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی طریقہ رائج ہے، کہیں گھنٹہ اورگھڑیاں بجا کر لوگوں کو پرستش اور عبادت کے لئے جمع کیا جاتا ہے تو کہیں سنکھ بجا کر پجاریوں کو پوجا پاٹ کی دعوت دی جاتی ہے۔ اور لوگوں کو ایک مرکز پر جمع کیا جاتا […]

ویرانہ

ایک ہی چیز ایک آدمی کے لئے خوشی اور دوسرے آدمی کے لئے غم کا باعث ہے۔ ایک چیز کے بارے میں مختلف لوگوں کی مختلف آرا ہوتی ہیں حالانکہ حقیقت ایک اور صرف ایک ہو سکتی ہے۔ عام مشاہدہ ہے کہ ہماری نگاہ کے سامنے مظاہر میں ہر وقت تغیر ہوتا رہتا ہے۔ آبادی […]

شہد کا پیالہ

آئیے ! سراغ لگا ئیں کہ وہ کون سے اسباب ہیں جن کی وجہ سے دشمن حاکم اور ہم محکوم بن گےؑہیں۔ دو وجوہات ہیں ۔ دنیا کی محبت اور، مرنے کا خوف۔ ایک با ہمت اور بہادر انسان جس کا دل خالق کائنات کی محبت میں سرشار ہے موت کے کرخت وجود کو اپنے […]

لفظ

اللہ کی عظمت کا اندازہ کون کر سکتا ہے۔ ایک لفظ میں ساری کائنات کو سمودیا ہے۔ اس لفظ میں اربوں کھربوں بلکہ انگنت عالم بند ہیں۔ یہ لفظ جب عکس ریز ہوتا ہے تو کہیں عالم ملکوت وجبروت آباد ہو جاتے ہیں اور کہیں کہکشانی نظام اور سیارے مظہر بن جاتے ہیں۔ کتنی اہم […]

ذاتی وصف

جب ہم عقل و شعور کا موازنہ کرتے ہیں تو کوئی آدمی ہمیں زیادہ باصلاحیت نظر آتا ہے۔ کوئی آدمی کم صلاحیت اور کوئی آدمی بالکل بے عقل ہوتا ہے۔ سائنس خلا میں چہل قدمی کا دعویٰ کر سکتی ہے لیکن ایسی کوئی مثال سامنے نہیں آتی کہ بے عقل آدمی کو عقل مند بنا […]