نفرت

انبیائے کرام کا مشن یہ رہا ہے کہ وہ اللہ کی مخلوق کی ذہنی تربیت اس نہج پر کریں کہ ان کے اندر آپس میں بھائی چارہ ہو، ایثار ہو، اخلا ص ہو اور وہ ایک دوسرے کام آئیں۔ جس معاشرے میں خلوص اور محبت کا پہلو نمایاں ہوتا ہے وہ معاشرہ پر سکون رہتا […]

خود شناسی

پاکیزہ نفس اور روحانیت سے سرشار لوگوں کی محبت بندے کو خودشناسی سے قریب کرتی ہے۔ یہ کون لوگ ہیں؟ یہ وہ لوگ ہیں جو آپس میں خدا کی خاطر محبت کرتے ہیں۔ بلا شبہ محبت آخرت کی نجات ہے ۔

امتحان

تمام مذاہب کی یہ تعلیم عام ہے کہ دنیا ایک امتحان گاہ ہے ۔ا متحان میں کامیابی فرد اورقوم کے لئے سکون و راحت کا ذریعہ ہے ۔ جو فر د یا قوم امتحان میں فیل ہو جاتا ہے، نارِ جہنم اس کا ٹھکا نا ہے ۔

پہلا اسکول

آپ کا رفیقہؑ حیات یا آپ کا رفیق سفر اگر دینی یا دنیاوی علوم سے بہرہ ور ہے تو دونوں بچؔوں کی بہترین تربیت کرسکتے ہیں۔ بچؔے کا پہلا گہوارہ ماں کی آغوش اور باپ کی گود ہے۔ دونوں اگر اسلا می اخلا ق سے آراستہ ہوں گے تو بچؔوں کی تربیت اور سدھار کے […]

منافقت

ریاکار، دھوکے باز اور مطلب پرست شخص کے اندر منافقت پیدا ہو جاتی ہےاور اس کے اندر وسوسوں کا عفریت داخل ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں آدم زاد جو فرشتوں کا مسجود ہے اپنی ذات سے ناآشنا ہو کر دوسروں کا محکوم بن جاتا ہے ۔

سعادت

مٹی کی صورتیں ہمیں پکا ر پکار کر کہہ رہی ہیں اے آدم زاد ! تو کیوں خود فراموشی کے جال میں گرفتار ہے ؟یہ سب مٹی ہے جو ٹوٹ کر، بکھر کر، ریزہ ریزہ ہوکر نئے نئے رو پ میں جلوہ گر ہو رہی ہے۔ تو کیوں مٹی کے سامنے شکست خوردہ نہیں ہوجاتا۔ […]

اطلاع

خیال اس اطلاع کا نام ہے جو ہر آن اور ہر لمحہ ہمیں زندگی سے قریب کرتی ہے ۔ پیدائش سے بڑھاپے تک زندگی کے سارے اعمال محض اطلاع کے دوش پر رواں دواں ہیں۔ کبھی ہمیں یہ اطلاع ملتی ہے کہ ہم ایک بچؔہ ہیں ۔ پھر ہمیں یہ اطلاع ملتی ہے کہ ہم […]

آزمائش

مومن ہر حالت میں ثابت قدم رہتا ہے۔ کیسے ہی حالات کیوں نہ ہوں وہ کبھی نا امیدی کی دلدل میں نہیں پھنستا۔ اللہ کا شکر ادا کرنا اس کا شعار ہوتا ہے ۔ وہ جانتا ہے کہ جس طرح خوشی کا زمانہ آتا ہے اسی طرح مصائب کا دور آنا ایک ردعمل ہے۔ وہ […]

ڈرامہ

قلندر شعور کے حامل آزاد انسان کی نظر میں خیرخواہ دوست اور دشمن، رشک و حسد کرنے والے، پاکباز اور پا پی، بے لوث اور خود غرض، جانبدار اور غیرجانبدار سب کی حیثیت یکساں ہو جاتی ہے۔ وہ جان لیتا ہے کہ ہم صرف جا ندار اشیاء ہیں اور کائنات جاندار اشیاء کے لئے صرف […]

زنجیر

پوری نوع انسانی کے افراد زنجیر کی کڑیوں کی طر ح ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ و پیوستہ ہیں۔ ایک کڑی کمزور ہوجائے تو ساری زنجیر کمزور ہو جاتی ہے۔ ایک کڑی ٹوٹ جائے تو زنجیر میں جب تک دوسری کڑی ہم رشتہ نہ ہوجائے زنجیر نہیں کہلائے گی۔ اتحاد ویگانگت ماضی کو پروقار، حال […]

بری بات

اللہ نے ایک تصویر بنائی، ایسی خوبصورت تصویر جو اپنے توازن، اعتدال، معین مقداروں، رنگ و روپ، جذبہ و کشش اور حسن کے معیار میں منفرد ہے، یکتا ہے، بے مثال ہے، یہ تصویر دیکھتی بھی ہے، سنتی بھی ہے ، بولتی بھی ہے، محسوس بھی کرتی ہے اور دوسروں کا دکھ درد بھی بانٹتی […]

موت کی آنکھ

انسان پیدائش کے بعد بڑھاپے تک مسلسل ایک جنگ لڑتا رہتا ہے۔ وہ ہر حال میں فتح یاب ہو کر سرخ رو ہونا چاہتا ہے لیکن بالآخر جیت بڑھاپے کی ہوتی ہے اور ایک وقت ایسا آتا ہے کہ موت بڑھاپے کے اوپر چھاجا تی ہے۔ حیا ت کی ابتداء کتنی ہی شاندار کیوں نہ […]

بہاؤ

روزہ جسمانی امراض کا مکمل علاج ہے اور روحانی قدروں میں اضافہ کرنے کا ایک موثرعمل ہے۔ برائیوں سے بچنے کے لئے ایک ڈھال ہے ۔ روزہ رکھنے سے جسمانی کثافتیں دور ہو جاتی ہیں اورآدمی کے اندر لطیف روشنیوں کا بہا ؤ تیزتر ہو جاتا ہے۔ روشنیوں کے تیز بہاؤ سے آدمی کے ذہن […]

مراقبہ

بے قراری، عدم سکون اور اضطراب سے رستگاری حاصل کرنے کے لئے اسلاف سے جو ہمیں ورثہ ملا ہے اس کانام مراقبہ ہے۔ مراقبہ کے ذریعے ہم اپنے اندر مخفی صفات کو منظر عام پرلاسکتے ہیں۔ خوف و دہشت میں مبتلا،عدم تحفظ کے احساس میں سسکتی اور مصائب و آلام میں گرفتارنوع انسانی کے لئے […]

ناشاد

رنگ و بو کی اس دنیا کی طرح ایک اور دنیا بھی ہے جو مرنے کے بعد ہمارے اوپر روشن ہوتی ہے۔ ہم کتنے بد نصیب ہیں کہ ہم نے اس نادیدہ دنیا کی طرف سفرنہیں کیا۔ پیغمبراسلام ﷺکے ارشاد ’’مرجاؤ مرنے سے پہلے ‘‘پر عمل کر کے اگر ہم اس دنیا سے روشناسی حاصل […]

فاضل عقل

فطرت اور جبلؔت دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ جبلؔت میں ہمارا دوسری نوعوں مثلاً بھیڑ ، بکری، گا ئے، بھینس، کتؔے، بلؔی، سانپ، کبو تر، فاختہ وغیرہ کے ساتھ ذہنی اشتراک ہے اور فطرت میں ہم اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔ یہ مقام ہمیں ایک ہستی نے جو تمام نوعوں سے ماورا ہے اور تمام […]