پہرے

یہ کیسا المیہ ہے کہ ترقؔی کا مخزن غیر مسلم ہیں اور ہر بربادی، ذلت اور رسوائی مسلمان کا امتیازی نشان بن گیا ہے، کیوں؟ اس لئے کہ اسلام کے نام لیواؤں اور مسلم اقوام کے دانشوروں نے شعور و آگہی پر اپنی مصلحتوں کے پہرے بٹھا دئیے ہیں ۔

بے بضاعتی

یہ نہیں معلوم کہاں سے آیا ہوں اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ منزل کہاں ہے۔ ایسا علم جس کو نہ تو کھو جانے کا علم ہو اور نہ ہی کچھ پا لینے کا علم ہو علم نہیں ہے ۔ بے بضاعتی اور کم مایگی کا یہ حال ہے تو ہم حقیقت کے سمندر […]

ابدی سکون

تسخیر کائنات اور جنت کی زندگی نوع انسانی کا ورثہ ہے لیکن اس ورثہ کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ انسان اس صلاحیت سے متعارف ہو جو جنت کی زندگی میں اسے حاصل تھی ۔ اس صلاحیت کا حصول روح سے قریب ہو ئے بغیر ممکن نہیں ہے۔ چنانچہ جوشخص ا پنے انر (INNER) […]

شماریات

انسان کیا ہے؟ روح ہے ۔ رو ح کیا ہے؟ اللہ کا امر ہے ۔ ذرا بھی تفکر سے کام لیا جا ئے تو یہ بات سورج کی طرح روشن ہے کہ ہم بحیثیت مجموعی اوربحیثیت فرد روح ہیں ۔ روح اللہ کا امر ہے۔ امر اللہ کا اردہ ہے اور اللہ کا ارادہ جب […]

نشیب وفراز

انسان ایسی زندگی چاہتا ہے جو فنا سے نا آشنا ہو ۔ایسی صحت چاہتا ہے جو بیماریوں سے متا ثر نہ ہو۔ ایسی جوانی چاہتا ہے جو بڑھاپے میں تبدیل نہ ہو۔ لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا۔ جوانی بڑھاپے میں تبدیل ہو جاتی ہے صحت اور تندرستی کے اوپر بیماریوں کا غلبہ بہرحال ہوتا رہتا […]

قرآن

نوع انسانی کے لئے معاشرتی، علمی، اخلاقی اور روحانی ترقیوں کے اصول و قواعد کھول کھول کر قرآن حکیم میں لکھ دئیے گئے ہیں۔ قرآن نوع انسانی کا ورثہ ہے۔ نوع انسانی میں جو قوم اس ورثہ سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے قرآن اس کی رہنمائی کرتا ہے اور جو قوم اس ورثہ سے فائدہ […]

خسارہ

آسمان علم و آگہی کے خورشید منفرد اور تسخیر کائنات کے فارمولوں کے ما ہر حضرت شیخ عبدالقادری جیلانی ؒ فرماتے ہیں: اے منا فقو! کلام نبؔوت سنو۔ آخرت کو دنیا کے عوض فروخت کرنے والو! حق کو مخلوق کے عوض بیچنے والو، با قی کو فنا کے بدلے کاروبار کرنے والو! تمہارا بیوپار سراسر […]

گونگے بہرے

نوع انسانی کے عاقل اوربالغ شعور افراد زمینی اورآسمانی مناظر اورمظاہرہ کا مطالعہ کریں اور عقل و دانش کی گہرائیوں سے ان پر غور کریں ۔ ’’آپ کہہ دیجئے، مشاہدہ کروجوکچھ کہ ہے آسمانوں اور زمینوں میں۔ کیا تم مشاہدہ نہیں کرتے؟ کیا تم غوروفکر نہیں کرتے؟ کیا تم تدبر نہیں کرتے؟ خداکی نظر میں […]

آغاز

ایک زمانہ ایسا بھی گزراہے جب گلشن زندگی پر خزاں کا پہرا تھا۔ ہر طرف سکوت وانجماد تھا۔ وقت، حرکت اور بے چینی ایک دوسرے سے ناآشنا تھے۔ خدا نے چاہا کہ تنہائی ختم ہو اور سکوت حرکت میں تبدیل ہو جائے، مخلوقات کا ظہور ہو تا کہ اس کی قدرت اور ربوبیت کا مظاہرہ […]

معافی

برائی اور بھلائی کا جہاں تک تعلق ہے، کوئی عمل دنیا میں برا ہے نہ اچھا ہے۔ دراصل کسی عمل میں معنی پہنانا اچھائی یا برائی ہے۔ معانی پہنانے سے مرادنیت ہے۔ عمل کرنے سےپہلےانسان کی نیت میں جو کچھ ہوتا ہے وہی خیر اور شر ہے ۔

توقعات

کسی سے توقع نہ رکھی جائے۔ اس لئے کہ جو بندہ کسی سے توقع نہیں رکھتا وہ ناامید بھی نہیں ہوتا۔ امیدیں توازن کے ساتھ کم از کم رکھنی چاہئیں اورایسی ہونی چاہئیں جو آسانی کے ساتھ پوری ہوتی رہیں ۔

ڈولفن

انسان ایک چکر فی سیکنڈ کی آواز کی لہروں کو محسوس کر سکتا ہے لیکن ایک ہزار چکر فی سیکنڈ سے زیادہ چکر کی آواز کی لہروں کو انسانی کان سن نہیں سکتے۔ اس کے بر عکس کتؔے، بلؔیاں اور لومڑیاں ساٹھ ہزار چکر فی سیکنڈ کی آوازیں سن سکتی ہیں چوہے ،چمگادڑ ،وھیل اور […]

محروم

صورت حال کچھ یوں ہے کہ لوح محفوظ میں انفرادی زندگی بھی نقش ہے اور قومی زندگی بھی نقش ہے ۔ انفرادی حدود میں کوئی بندہ جب کوشش اور جدوجہد کرتا ہے تو اس کے اوپر انفرادی فوائد ظاہر ہوتے ہیں قومی اعتبار سے ایک، دو، چار، دس بندے جب کوشش کرتے ہیں تو اس […]

عبرت

جہاں تک دولت کے انبار جمع کرنے سے عزت و توقیر کے حصول کا تعلق ہے، یہ ایک خود فریبی ہے۔ ایسی خود فریبی جس سے ایک فرد واحد بھی انکار نہیں کر سکتا۔ فراعین مصر کے محلؔات، قارون کے خزانے ہمیں بتا رہے ہیں کہ دولت نے کبھی کسی کے ساتھ وفا نہیں کی […]

بھان متی

خرق عادت یا کرامات کا ظہور کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے جبکہ بندے کا شعوری نظام لاشعوری نظام سے خود اختیاری طور پر مغلوب ہو جاتا ہے تو اس سے ایسی باتیں سرزد ہونے لگتی ہیں جو عام طور سے نہیں ہوتیں اور لوگ انہیں کرامت کے نام سے یاد کرنے لگتے ہیں ۔ […]

انسان

زمین پر سے خس و خاشاک دورکرنے کے بعد کوئی پودا لگایا جائے تو وہ جلد نشو ونما پاتا ہے اور جوان ہو کر اچھا پھل دیتا ہے۔ اسی طر ح جب ذہن کو پوری طرح صاف کر کے کسی نئے علم کا پودا اس میں لگایا جاےؑ تو وہ بہت جلد برگ و بار […]