کچھ نہ تھا، اللہ تھا، جب اللہ نے چاہا بشمول کائنات ہمیں تخلیق کر دیا۔ تخلیق کی بنیاد اللہ کا چاہنا، اللہ کا ذہن ہے مطلب یہ ہوا کہ ہمارا اصل وجود اللہ کے ذہن میں ہے ۔
دوئی
یہ دنیا دوئی کی دنیا ہے۔ دنیا کا کوئی کردار بھی اس دونی سے آزاد نہیں ہے۔ موسم کا گرم وسرد میں تبدیل ہونا،خوشی کے اوپرغم کا سایہ اورغم کے اوپرخوشی کا غلبہ، عزت لمحہ بھر بعد بے عزتی، صحت بیماری، محبت نفرت، رات کا دن میں سے نکلنا اوردن کا رات میں داخل ہونا۔ […]
مساوات
حقوق العباد یہ ہے کہ انسان اس بات کا یقین رکھے کہ ساری نوعیں اللہ کا ایک کنبہ ہے اور میں خود اس کنبے کا ایک فرد ہوں ۔ جس طرح کوئی انسان اپنی فلاح و بہبود اور اپنی آسائش کے لئے اصول وضع کرتا ہے اسی طرح ہر انسان پر یہ فرض عائد ہے […]
عذاب
کوئی قوم خیرو شر کی تفریق کو نظر انداز کر کے قانون شکنی کا ارتکاب کرنے لگتی ہے تو افراد کے یقین کی قوتوں میں اضمحلال شروع ہو جاتا ہے ، عقائد میں شک اور وسوسے در آتے ہیں، انسان زندگی کی حقیقی مسرتوں سے محروم ہو جاتا ہے اور اس کی حیات کا محور […]
دل
ہمارے اطراف میں بکھرے ہوئے مختلف جاندار مٹی کی بنی ہوئی وہ مختلف تصویریں ہیں جو سانس لیتی ہیں۔ ان کی زندگی کا سارا اثاثہ قیاس آرائی ہے ۔ یہی قیاس آرائی حواس کی بنیاد ہے ۔ جب خیال متحرک ہوتا ہے تو بصارت، سمات، گویائی، شامہ، مشام اور لمس درجہ بدرجہ ترتیب پا جاتے […]
اشرف حواس
آدمی جو خود کواشرف المخلوقات کہتااورسمجھتا ہے اگر اپنی ابتدا اورانتہا پرغور کرے تویہ بات سامنے آتی ہے کہ اس تعمیر کی پہلی اینٹ سڑانداور تعفؔن ہے اور انتہا یہ ہے کہ اس کا خوبصورت جسم کیڑوں کی خوراک بن جاتا ہے ۔ باوجود اس واضح اور کھلی حقیقت کے ہر شخص ذاتی منفعت کی […]
ممکن
پیراسائیکالوجی کی رو سے ماورائی طاقت حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ دماغ کی کارکردگی اور دماغ کے کمپیوٹر کو سمجھ لیا جائے۔ ظاہر ہے کہ جب تک عملاً اس نظام سے الگ ہو کردماغ کی طرف متوجہ نہیں ہو نگے۔ دماغ کی کارکردگی اور دماغ میں موجود مخفی صلاحیتیں ہمارے سامنے نہیں آئیں […]
مہربانی
ایک دفعہ کچھ جنگی قیدی گرفتار ہو کر آئے۔ ان میں ایک عورت بھی تھی جس کا دودھ پیتا بچہ اس سے بچھڑ گیا تھا۔ وہ مامتا کی ماری ایسے بے قرار تھی کہ جس چھوٹے بچے کو دیکھتی اسے اپنے سینے سے لگا کر دودھ پلا نے لگتی۔ اس عورت کا یہ حال دیکھ […]
فلم
عالم انسانی کے قدسی نفس حضرات وہ ہیں جو اپنے اندر کام کرنے والے کہکشانی نظام سے باخبر ہوتے ہیں۔ جب کوئی بندہ اپنے INNER سے واقف ہو جاتا ہے اور آنکھوں کے سامنے سے TIME & SPACE کا پردہ اٹھ جاتا ہے تو وہ دیکھ لیتا ہے کہ سب کچھ اس کے اندر ہے۔ […]
خلا
قرآن کی آیتوں میں تفکر کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہرعلم کی بنیاد روشنی ہے لیکن آدمی تو یہ بھی نہیں جانتا کہ روشنیاں طبیعت اور ماہیت رکھتی ہیں اور روشنیوں میں رجحانات بھی ہوتے ہیں ۔اسے یہ بھی نہیں معلوم کہ روشنیاں ہی زندگی ہیں۔ روشنیاں ہی زندگی کی حفاظت کرتی ہیں۔ آدمی […]
احساس کمتری
آپ ذرا لالچ، طمع اور ہوس زر کی بندشوں کو توڑ کر دیکھئے، کتنا سکون ملتا ہے۔ دنیا کا کوئی آدمی برا نہیں ہوتا۔ خیالات اچھے یا برے ہوتے ہیں۔ آپ کے پاس اگر دولت ہے۔ اسے اللہ کی راہ میں سسکتی، روتی اور کراہتی ہوئی مخلوق پر خرچ کیجئے۔ جوکچھ آپ کے پاس ہے […]
ملائکہ
اے آدم زاد! اپنے حافظہ کی اسکرین پر پڑے ہوئے پردوں کو چاک کردے اور اندر جھانک۔ کیا تجھے وہ سہانا زمانہ یاد نہیں آتا جب تو آزاد فضاؤں (جنت ) میں سانس لیتا تھا۔ بھوک پیاس کی تکلیف تھی نہ دھو پ تجھے ستاتی تھی۔ نہ کوئی ڈر تھا نہ پریشانی۔ ملال کیا ہے […]
خدمت خلق
اگر آپ اپنے اللہ، اپنے خالق سے متعارف ہو کر اس کی قربت اختیار کر کے کائنات پر اپنی حاکمیت قائم کرنا چاہتے ہیں تو اللہ کی مخلوق کی خدمت کو اپنا شعار بنا لیجئے۔ بلاشبہ اللہ کی مخلوق سے محبت رکھنے والے لوگ اللہ کے دوست ہیں اور دوست پر دوست کی نوازشات و […]
فیضان
لازوال ہستی اپنی قدرت کا فیضان جاری و ساری رکھنے کے لئے ایسے بندے تخلیق کرتی رہتی ہے جودنیا کی بے ثباتی کا درس دیتے رہتے ہیں۔ خالق حقیقی سے تعلق قائم کرنا اور آدم زاد کو اس سے متعارف کرانا ان کا مشن ہوتا ہے ۔
نہ جئے نہ اٹھے
یہ ساری دنیا ایک لمحہ میں قید ہے اور اس ایک لمحاتی دنیا کے اصول کے مطابق آدم کو ایک گھڑی مستعار ملی ہے۔ اگر یہ زندگی محض بے کار باتوں میں گزر گئی تو ساری دنیا ہی گزر گئی۔ ہم نہ پیدا ہو ئے ،نہ جئے ،نہ اٹھے ،نہ بیٹھے ،نہ کچھ کیا ،نہ […]
ہدایت
قرآن ان لوگوں کو ہدایت بخشتا ہے جو متقی ہیں اور متقی وہ لوگ ہیں جو غیب پر یقین رکھتے ہیں اور یقین کی تعریف یہ ہے کہ آدمی کے اندر باطنی نظر کھل جاتی ہے اور غیب اس کے لئے مشاہدہ بن جاتا ہے ۔ جب تک مشاہدہ عمل میں نہ آئے یقین کی […]
