آفات

دنیا میں افراتفری کا ایک عالم برپا ہے۔ ہر شخص کسی نہ کسی الجھن میں گرفتار ہے۔ ذہنی سکون ختم ہوگیا ہے۔ عدم تحفظ کے احساس سے حزن و ملال کے ساےؑ گہرے اوردبیز ہو گئے ہیں۔ اس سے یہ اندازہ لگا نا دشوار نہیں ہے کہ کہ ہم آفات ارضی وسماوی کی یلغار کی […]

آزادی

یہ بھری پری دنیا ایک طلسم کدہ ہے۔ اس میں ایساجادو ہے۔ اس کو سمجھنا رتؔی، ماشہ تولنے والی عقل کے بس کی بات نہیں۔ غور کیا جائے تو ساری دنیا مٹی کا ایک کھلونا ہے جس کا مقدر بالآخر ٹوٹ کر بکھر جانا ہے ۔ پابند زندگی کی حقیقت شراب کے ایک گھونٹ کی […]

بڑائی

بڑائی صرف اس کو زیب دیتی ہے جو اپنے اندر ٹھا ٹھیں مارتے ہوئے اللہ کی صفات کے سمندر کا عرفان رکھتا ہو، جو اللہ کی مخلوق کے کام آئے، کسی کو اس کی ذات سے تکلیف نہ ہو ۔

گردش

جس طرح ستارے اور زمین گردش میں ہیں، کائنات کا ایک ایک ذرہ متحرک ہے۔ انسان جس کے لئے یہ ساری کائنات تخلیق کی گئی ہے وہ بھی ہر لمحہ اور ہر آن جذبات و احساسات کی دنیا میں ردؔوبدل ہو رہا ہے۔

وجود

انسان کے وجود میں ایک وجود (مادی جسم ) پر ہر لمحہ او ر ہر آن موت وارد ہوتی رہتی ہے ۔ جس لمحہ موت وارد ہوتی ہے اس ہی لمحہ ایک نیا وجود تشکیل پا جا تا ہے ۔ یہ وجود لمحہ بہ لمحہ حیات ہے ۔ دوسرا وجود (روح)وہ ہے جس پر لمحات […]

عظمت

تمہیں کسی ذات سے تکلیف پہنچ جائے تو اسے بلا توقف معاف کر دو اس لئے کہ انتقام بجائے خود ایک صعوبت ہے ۔ انتقام کا جذبہ اعصاب کو مضمحل کر دیتا ہے ۔ تم اگر کسی کی دل آزاری کا سبب بن جاؤ تو اس سے معافی مانگ لو قطع نظر اس کے کہ […]

خوشی

یہ کیسا المناک اور خوفناک عمل ہے کہ ہم دوسروں کو نقصان پہنچا کر خوش ہوتے ہیں۔ درخت ایک ہے۔ پتے اور شاخیں لاتعداد ہیں۔ اگر کوئی شاخ خود اپنے درخت کی جڑ پر ضرب لگائے تو وہ خود کس طرح محفوظ رہ سکتی ہے ۔ خوشی اگر ہمارے لئے معراج تمنا ہے تو ہم […]

اللہ کا فضل

خدا کی راہ میں جو کچھ خرچ کریں بے غرض اور لاگ کے بغیر خرچ کریں ۔ یہ آرزو ہر گز نہ رکھیئے کہ جن لوگوں کی آپ نے اللہ کے لیے مدد کی ہے وہ آپ کے شکر گزار اور احسان مند ہوں ۔ خدا کی راہ میں خرچ کرنا کوئی فخر و مباہات […]

آزادی

ایک مکتبہؑ فکر کا خیال ہے کہ انسان کی خوشی اس میں ہے کہ وہ آزادانہ زندگی گزارے۔ لیکن جب ان لوگوں نے زندگی کے ماہ وسال پر سوچنا شروع کیا تواس نتیجے پر پہنچے کہ انسان کسی بھی حال میں آزاد نہیں ہے کیونکہ ہر مسرؔت کے بعد کسی آفت کا آنا لازمی ہے؛ […]

شعور لا شعور

پیراسائیکولوجی اور سائیکولوجی میں بنیادی فرق یہ ہے کہ نفسیات داں یہ سمجھتے ہوئے بھی کہ شعور فکشن ہے حواس کو تسلیم کرتے ہیں اور یہ سمجھنا ایسا ہی ہے جیسے دو سال کا بچہ ماں باپ کےکہے ہوئے الفاظ دہرا دیتا ہے جب کہ پیراسائیکالوجی کے علوم حواس کے پس پردہ علوم کی حقیقت […]

صراط مستقیم

جو لوگ خودشناسی سے آگے اللہ کے راستے پر قدم اٹھا چکے ہیں ان کے اوپر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ انسانوں کو اس راستے پر چلنے کی دعوت دیں جو صرا ط مستقیم ہے اور جس راستے پر چلنے والے لوگوں پر انعام کیا جاتا ہے اور ان کے اوپر عرفان کے […]

ٹائم اینڈ اسپیس

اللہ کے جو بندے روحانی آگہی کے نا پیدا کنار سمندر میں اتر جاتے ہیں ان کے اوپر سے ٹائم اسپیس کی گرفت ٹوٹ جاتی ہے اور زمان سے پیدا شدہ تمام عوامل رنج و غم، پریشانی واضمحلال، فکر وتردؔد سے اپنا رشتہ منقطع کر لیتے ہیں۔ جب کوئی بندہ اس دائرہ کار میں منتقل […]

شراب

پانی اور مے کوئی الگ الگ چیز نہیں ہے۔ پا نی ہو یا شراب دونو ں ایک ہی فارمولے کے تحت وجود میں آتے ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ پانی میں تخلیقی فارمولے براہ راست کام کر رہے ہیں اور شراب تخلیقی فارمولوں میں ردوبدل کے ساتھ بنتی ہے۔ شراب کے نام پر لوگ […]

کفالت

استغنا سے مراد صرف یہی نہیں ہے کہ آدمی روپے پیسے کی طرف سے بے نیاز ہو جائے۔ روپے پیسے اور خواہشات سے کوئی بندہ بے نیاز نہیں ہوسکتا۔ ضروریات زندگی اور متعلقین کی کفالت ایک لازمی امر ہے اور اس کا تعلق حق العباد سے ہے۔ استغنا سے مراد یہ ہے کہ آدمی جو […]

کشش

دوستوں کی صحبت میں بیٹھ کر وہی رجحانات اور خیالات پیدا ہوتے ہیں جو دوستوں میں کام کر رہے ہیں۔ قلبی لگاؤ اسی سے بڑھانا چاہیئے جس کا ذوق افکار و خیالات اور دوڑدھوپ اسوۂ حسنہ کے مطابق ہو۔ دوستوں پر اعتماد کیجئے، انہیں افسردہ نہ کیجئے ۔ ان کے درمیان ہشاش بشاش رہیئے۔ دوستی […]

فا رمولا

ہم علم الکتاب حاصل کر کے زمان و مکان یعنی TIME & SPACE کی گرفت کوتوڑسکتے ہیں ۔ قرآن کے علوم جاننے والا بندہ وسائل کے بغیر خلا میں پرواز کرنے اور ایک جگہ سے دور دراز دوسری جگہ کسی چیز کو منتقل کرنے پر قدرت رکھتا ہے۔ آسمانوں اور زمین میں موجود تمام اشیا […]