بچوں کا گم ہو جانا

یَا مُعِیْدُ پڑھنا عمر رفتہ کی خطاؤں کا کفارہ ہے۔ دائم المریض اگر ہر وقت یَا مُعِیْدپڑھتا رہے تو تھوڑے دنوں میں مرض سے نجات مل جاتی ہے۔ بچے گم ہو جاتے ہیں تو ماں باپ کے اوپر قیامت ٹوٹ پڑتی ہے۔ دل کا چین اور قرار ختم ہو جاتا ہے۔ کسی کروٹ آرام نہیں […]

شوہر کو راہ راست پر لانے کیلئے

جس شخص کے اوپر جنس کا غلبہ ہو اور وہ اپنے اوپر قابو نہ رکھتا ہو یا شوہر جنسی معاملہ میں دوسری عورتوں میں دلچسپی لیتا ہو اور بیوی کے حقوق پورے نہ کرتا ہو ایسی صورت میں جس کے اوپر جنس کا غلبہ ہے وہ یَا مُمِیْتُ پڑھتا پڑھتا سو جائے یا بیوی سو […]

زہریلے جانور کا کاٹنا

حشرات الارض سانپ، بچھو، بھڑ، تتّیا کوئی بھی زہریلا جانور کاٹ لے سات بار گیارہ گیارہ مرتبہ یَا وَاسِعُ پڑھ کر دم کریں۔

غیبی مدد

صبح بیدار ہونے کے بعد ۱۰۰ مرتبہ یا مُقْتَدِرُ پڑھنے سے دن بھر کے تمام کام آسان ہو جاتے ہیں۔ لوگ تعاون کرتے ہیں اور غیب سے مدد حاصل ہوتی ہے۔

صلح و صفائی کے لئے

آپس میں نااتفاقی ختم کرنے اور صلح صفائی کے لئے یَا حَکِیْمُ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلایا جائے۔ اگر کسی وجہ سے پانی پلانا ممکن نہ ہو تو فریقین کے تکیوں پر دم کریں۔ یہ کام بھی مشکل ہو تو ایک سو ایک مرتبہ یَا حَکِیْمُ پڑھ کر فریقین کا تصور کریں […]

مایوسی کا خاتمہ

کام بن بن کر بگڑ جاتے ہوں، کسی کی سفارش کام نہ آتی ہو۔ آدمی محتاج اور مایوس ہو گیا ہو۔ ہر نماز کے بعد ایک سو ایک مرتبہ یَا وَکِیْلُ پڑھنے سے محتاجی اور مایوسی ختم ہو جاتی ہے اور رکاوٹیں دور ہو جاتی ہیں۔

حاملہ کی حفاظت

عورت حمل کے زمانے میں کمزور ہو جائے۔ طاقت کی دوائیں کام نہ کریں اور حمل کے زمانے کی تکلیفیں روز بروز بڑھتی چلی جائیں۔ پیروں پر زیادہ ورم آ جائے آنکھیں پیلی ہو جائیں، بلڈ پریشر بڑھ جائے۔ بار بار درد کا عارضہ لاحق ہو۔ کھانے پینے کی طرف طبیعت کا میلان نہ ہو۔ […]

دودھ میں کمی

ماں کے سینے کو اللہ تعالیٰ نے بچوں کا دسترخوان بنایا ہے۔ پیدائش کے بعد اگر دودھ نہ اترے یا دودھ کم ہو تو بچہ کی غذائی ضروریات پوری نہیں ہوتیں۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ڈبہ کے دودھ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ قانون قدرت پر غور کیا جائے تو ماں کا […]

ہائی بلڈ پریشر کا علاج

زعفران اور عرق گلاب سے بلور کی پلیٹ پر یا مٹی کی کوری رکابی پر گیارہ مرتبہ یَا حَیُّ لکھ کر صبح، شام، رات پانی سے دھو کر پئیں۔ ذہنی سکون اور اعصابی کمزوری دور کرنے کے لئے نہایت مفید علاج ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں جب بھی پانی پئیں یَا حَیُّ قَبْلَ […]

روشن ضمیر

ہر طرف سے ذہن ہٹا کر یکسوئی کے ساتھ کسی گوشے یا کھلے آسمان کے نیچے بیٹھ کر ۳۰۰ مرتبہ یَا مَاجِدُ پڑھا جائے۔ اللہ کے فضل و کرم سے دل نور علیٰ نور ہو جائے گا اور اللہ تعالیٰ کی صفات کا مشاہدہ ہو گا۔ اس وظیفہ میں ہر قسم کی تمباکو نوشی، لہسن، […]

خوف و غم سے نجات

یَا صَمَدُ کثرت سے پڑھا جائے تو آدمی مخلوق سے بے نیاز ہو جاتا ہے۔ بظاہر دنیا اس پر تنگ ہو جاتی ہے لیکن بباطن وہ اللہ کی بادشاہی میں شریک ہو جاتا ہے۔ اس اسم کا ورد رکھنے والا بندہ خوف و غم سے نجات حاصل کر لیتا ہے۔

توبہ کی قبولیت

توبہ سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور بندہ اللہ تعالیٰ سے قریب ہو جاتا ہے۔ گناہ آدمی سے ہی سرزد ہوتا ہے۔ گناہ سے کوئی پاک نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ بندہ اللہ تعالیٰ سے توبہ کرتا رہے۔ توبہ کرنے سے پہلے جتنی مرتبہ دل چاہے یَا مُؤَخِّرُ […]

پُرکشش آنکھیں

سورج طلوع ہونے کے بعد جب دھوپ تیز ہو جائے ایک سو مرتبہ یَا ظَاھِرُ پڑھ کر ہاتھوں کی آٹھوں انگلیوں پر دم کریں اور ان انگلیوں کو اپنی آنکھوں پر پھیر لیں۔ آنکھیں انشاء اللہ خوبصورت اور پرکشش ہو جائیں گی۔

احساس برتری

جن لوگوں کے اندر احساس برتری زیادہ ہوتا ہے وہ دل کے سخت ہوتے ہیں۔ دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور خود کو دوسروں سے بلند مرتبہ سمجھتے ہیں۔ زیادہ تر تو یہ ہوتا ہے کہ ایسے لوگ اس بری عادت کو برائی نہیں سمجھتے اور وہ برائی کے اس خول […]

اللہ کے دوست

اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا ہے اللہ کے دوستوں کو خوف ہوتا ہے نہ غم۔ یَا وَلِیُُّّ کا ترجمہ حمایتی اور دوست ہے۔یَا وَلِیُّ کا ورد رکھنے والا عامل لوگوں کی نظروں میں دوستی کی علامت بن جاتا ہے اور اس کے اندر ایسے اوصاف حمیدہ پیدا ہو جاتے ہیں کہ مخلوق اسے […]

وقت سے پہلے پیدائش

دیکھا گیا ہے کہ وقت پورا ہونے سے پہلے کبھی چھ ماہ اور کبھی سات مہینے میں بچے پیدا ہو جاتے ہیں۔ ایسے بچے کئی اعتبار سے کمزور ہوتے ہیں۔ اس افتاد سے بچنے کے لئے حاملہ کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر ننانوے۹۹ مرتبہ یا مُبْدُی حمل قرار پانے کے بعد روزانہ دو ماہ […]