حضور باباصاحب ؒ کی خدمت میں ایک لڑکی کو پیش کیا گیا جو پیدائشی طور پر گونگی اور بہری تھی۔ جن لوگوں نے حضور قلندر بابا اولیاءؒ کو قریب سے دیکھا ہے وہ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے مزاج میں احتیاط بہت تھی اور وہ کرامات سے طبعاً گریز فرماتے تھے۔ […]
سٹّہ کا نمبر
میرے ایک بہت عزیز دوست نے اصرار کرکے مجھے اس بات پر مجبور کیا کہ میں انہیں سٹّہ کا نمبر بتادوں ۔ رات کو اسباق سے فارغ ہونے کے بعد میں نے استخارے کی وہ دعا پڑھی جس سے بیداری میں حالات منکشف ہوجاتے ہیں ۔ دیکھا کہ ایک پردہ ہے جیسے سنیما کی اسکرین […]
جاپان کی سند
سلسلۂ عظیمیہ کے صاحب دل اور صاحب مقام بزرگ ڈاکٹر عبدالقادر صاحب جب حضور قلندر بابا اولیاءؒکی خدمت میں پہلی بار حاضر ہوئے تو ان کے پیش نظر دوباتیں تھیں۔ ایک یہ کہ جاپان جاکر ٹریننگ حاصل کریں اور وولن اسپننگ ماسٹر (WOOLLEN SPINNING MASTER) کا ڈپلوما حاصل کریں ۔ چنانچہ حضور بابا صاحب ؒ […]
کُن فیَکون
ایک بار کن فیکون کی وضاحت کرتے ہوئے حضور قلندر بابااولیائے رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہوجا ، وہ ہوگئی۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ماضی میں چلی گئی۔ نہ ہی یہ مطلب ہے کہ وہ چیز ہورہی ہے اور نامکمل ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے […]
اک آن کی دنیا ہے فریبی دنیا
اک آن کی دنیا ہے فریبی دنیا اک آن میں ہے قید یہ ساری دنیا اک آن ہی عاریت ملی ہے تجھ کو یہ بھی جو گزر گئی ، تو گزر ی دنیا اس آدم کو دھوکہ دینے والی اور دھوکہ میں رکھنے والی دنیا محض ایک لمحہ ہے ۔ یہ ساری دنیا ایک لمحہ […]
آدم کا کوئی نقش نہیں ہے بے کار
آدم کا کوئی نقش نہیں ہے بے کار اس خاک کی تخلیق میں جلوے ہیں ہزار دستہ جو ہے کوزہ ا ٹھانے کے لئے یہ ساعد سیمیں سے بناتا ہے کمہار آدم کی تخلیق میں اللہ تعالیٰ نے رنگا رنگ روشنیاں بھر دی ہیں ۔ اس خاک کی تخلیق میں اللہ تعالیٰ کی صناعی کے […]
رنگ
حضور قلندر بابا اولیا ء رحمتہ اللہ علیہ مرتبہ ٔقلندریت کے مقام اعلیٰ پر فائز ہونے کی وجہ سے آپ کی ذات بابرکا ت کا رنگ قلندریہؔ ہے۔ اس لئے سلسلہ عالیہ عظیمیہ کا رنگ بھی قلندریہ ہے۔
جائے پیدائش
حضورقلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ ۱۸۹۸ء میں قصبہ خورجہؔ، ضلع بُلند شہر ، یو۔پی (بھارت ) میں پیدا ہوئے۔
موسلادھار بارش
حضورقلندر بابا اولیاء ؒ کا معمول تھا کہ ہفتے کے روز شام کے وقت وہ اپنے گھر جاتے تھے اور اتوار کی شام واپس تشریف لے آتے تھے۔ ایک مرتبہ اتوار کے روز مغرب سے کچھ پہلے بارش شروع ہوگئی ، شدید اور موسلادھار بارش۔ میں نے یہ سوچ کر کہ بارش بہت تیز ہے […]
بیوی بچوں کی نگہداشت
اسی طرح کا ایک واقعہ یہ ہے کہ میرے ایک دوست مولوی صاحب نے مجھ سے اصرار کیا کہ میرے اوپر توجہ کی جائے۔ اگر کوئی مجھے دماغی نقصان پہنچے تو اس کی کوئی ذمّہ داری آپ کے اوپر نہیں ہوگی۔ میں نے نادانی میں ان سے وعدہ کرلیا۔ صبح فجر کی اذان کے وقت […]
اٹھارہ سال کے بعد
ڈاکٹر صاحب کا دوسرا مسئلہ شادی تھا ۔جس لڑکی سے ڈاکٹر صاحب شادی کرنا چاہتے تھے وہ ہندوستان میں تھی۔ تقسیم کے بعد یہ پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کہاں ہے۔ اٹھارہ(۱۸)سال کے طویل انتظار کے بعد ان صاحب کا خط موصول ہوا۔ خط لے کر یہ بزرگ عثمان آباد ، لارنس روڈ والے […]
مکتوبِ گرامی
حضور قلندر بابا اولیاء رحمتہ اللہ علیہ کا ایک خط جو آپ نے ایک صاحب کے استفسارات کے جواب میں تحریر کروایا تھا۔ ( ۱) بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط برادرِ عزیز سلمٰہ اللہ تعالیٰ سے بہت دعا۔ حسب ذیل عبارت تمہارے تحریر کردہ سوالات کے جواب میں لکھی جارہی ہے۔ بظاہر سوالات بالکل مختصر […]
دنیائے طلسمات ہے ساری دنیا
دنیائے طلسمات ہے ساری دنیا کیا کہیئے کہ ہے کیا یہ ہماری دنیا مٹی کا کھلونا ہے ہماری تخلیق مٹی کا کھلونا ہے یہ ساری دنیا یہ بھری پُری دنیا ایک قسم کا طلسم کدہ ہے۔ اس میں ایسا جادو موجود ہے کہ اس کو سمجھنا تولہ ماشہ تولنے والی عقل کے بس کی بات […]
حق یہ ہے کہ بیخودی خودی سے بہتر
حق یہ ہے کہ بیخودی خودی سے بہتر حق یہ ہے کہ موت زندگی سے بہتر البتہ عدم کے راز ہیں سر بستہ لیکن یہ کمی ہے ہر کمی سے بہتر دنیا میں ہر وقت اللہ کے ایسے بندے موجود رہتے ہیں جو شہود اور باطنی نعمتوں سے مالا مال ہوتے ہیں ۔ جب وہ […]
اغراض و مقاصد
لازوال، ہستی اپنی قدرت کا فیضان جاری وساری رکھنے کے لئے ایسے بندے تخلیق کرتی رہتی ہے جو دنیا کی بے ثباتی کا درس دیتے ہیں ۔ خالقِ حقیقی سےتعلق قائم کرنا اور آدم زاد کو اس سے متعارف کرانا ان کا مشن ہوتا ہے۔ سیّدنا حضور علیہ الصّلوٰۃوالسّلام کے وارث ابدالِ حق حضورقلندر بابااولیاءؒ […]
تعلیم و تربیت
قلندر بابا اولیا ء ؒ نے قرآنِ پاک اور ابتدائی تعلیم محلہ کے مکتب میں حاصل کی ۔ کہتے ہیں کہ ہونہار پوت کے پاؤں پالنے میں نظر آجاتے ہیں ۔ چنانچہ قلندر بابا ؒ بچپن ہی سے انتہائی ذہین ، باادب، خلیق اور ملنسار تھے اور اچھے بُرے کی تمیز رکھتے تھے۔ پڑھنے کے […]
