مایوسی

اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہمیشہ پر امید رہیئے اور یہ یقین رکھیئے کہ گناہ خواہ کتنے ہی زیادہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت اس سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔ سمندر کے جھاگ سے زیادہ گناہ کرنے والا بھی جب اپنے گناہوں پر شرمسار ہو کر خدا کے حضور گڑگڑاتا ہے تو خدا اس کی […]

موت سے نفرت

زندگی میں مومن کو جو کارنامے انجام دینا ہیں اور فی الارض خلیفہ کی جس عظیم ذمہ داری سے عہدہ بر آ ہونا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ جسم میں جان ہو، ارادوں میں مضبوطی ہو، حوصلوں میں بلندی ہو اور زندگی ولولوں، امنگوں اور اعلیٰ جذبات سے بھرپور ہو۔ صحت مند اور […]

انسانی شُماریات

’’یہ چوپائے اور اڑنے والے جانور تمہاری طرح امتیں ہیں۔۔۔‘‘ سورۂ انعام ۳۸) پرندوں، چوپایوں اور حشرات الارض کو نزلہ زکام اور ملیریا نہیں ہوتا۔ انہیں کھانسی اور دق سل جیسی بیماریاں نہیں ہوتیں۔ آج تک نہیں سنا گیا کہ کسی کبوتر یا چڑیا کو کینسر ہوا ہو۔ یہ بھی نوع انسانی کے دانشوروں کے […]

فرشتوں کی جماعت

خداوند قدوس و مکرم نے جب حضرت آدمؑ کو پیدا کیا تو ان کو فرشتوں کی ایک جماعت کے پاس جانے کا حکم دیا اور فرمایا کہ جاؤ اور ان بیٹھے ہوئے فرشتوں کو سلام کرو۔ اور وہ سلام کے جواب میں جو دعا دیں اس کو غور سے سن کر حافظہ میں محفوظ کر […]

آسمانوں میں اعلان

ایمان ایک ایسا جوہر ہے جس کی چاشنی اور حلاوت دنیا کی ہر چیز سے زیادہ ہے مگر یہ حلاوت اور چاشنی اسی بندے کو حاصل ہوتی ہے جو دنیا کی ہر چیز سے زیادہ اللہ کو محبوب رکھتا ہے۔ وہ بندہ جو اللہ سے زیادہ دوسری چیزوں کو عزیز رکھتا ہے، اللہ کا سچا […]

طرزِ فکر

طرز گفتگو میں آدمی کی شخصیت کا عکس جھلکتا ہے۔ خوش آواز آدمی کے لئے اس کی آواز تسخیر کا کام کرتی ہے۔ جب بھی کسی مجلس میں یا نجی محفل میں بات کرنے کی ضرورت پیش آئے وقار اور سنجیدگی کے ساتھ گفتگو کیجئے۔ یہ بات بھی ملحوظِ خاطر رہنی چاہئے کہ ہماری زبان […]

پیغمبر کے نقوشِ قدم

قرآنی تعلیمات کی روشنی میں جب ہم تفکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے اتباع کے بغیر زندگی کے نقشے کو صحیح ترتیب نہیں دیا جا سکتا۔ ہر مسلمان صحیح خطوط پر اپنی زندگی کو اس وقت ترغیب دے سکتا […]

ذخیرہ اندوزی

زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں جو لوگ ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں، چیزوں میں ملاوٹ کرتے ہیں،غریبوں کی حق تلفی کرتے ہیں اور مخلوق خدا کو پریشان کرتے ہیں وہ سکون کی دولت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ان کی زندگی اضطراب اور بے چینی کی تصویر ہوتی ہے۔ وہ ظاہر طور پر کتنے ہی […]

خطاکار انسان

خدا کو سب سے زیادہ خوشی جس چیز سے ہوتی ہے وہ بندے کی توبہ ہے۔ توبہ کے معنی ہیں پلٹنا، رجوع کرنا، بندہ جب فکر و جذبات کی گمراہی میں مبتلا ہو کر گناہوں کی دلدل میں پھنستا ہے تو وہ خدا سے بچھڑ جاتا ہے اور بہت دور جا پڑتا ہے، گویا خدا […]

جائیداد میں لڑکی کا حصہ

عامرؓ ایک بار حضرت عمرؓ سے ملنے کے لئے ان کے گھر گئے تو دیکھا حضرت عمرؓ لیٹے ہوئے ہیں اور بچے ان کے سینے پر چڑھے ہوئے کھیل رہے ہیں۔ ان کو یہ بات بہت گراں گزری۔ امیر المومنین نے ان کی پیشانی پر بل دیکھ کر فرمایا۔ ’’آپ اپنے بچوں کے ساتھ کیسا […]

اعتدال

دین کو پھیلانے کے لئے ہمیشہ دو طریقے رائج رہے ہیں۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ مخاطب کی ذہنی صلاحیت کو سامنے رکھ کر اس سے گفتگو کی جائے اور حسن اخلاق سے اس کو اپنی طرف مائل کیا جائے۔ اس کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ اس کی پریشانی کو اپنی پریشانی سمجھ کر […]

ہماری تصویر

قرآن پاک میں یہ بھی ارشاد ہے۔ ’’آپﷺ کیا سمجھے علیین(نیکو کاروں کا مقام) کیا ہے اور آپ کیا سمجھے سجین(بدکاروں کا مقام) کیا ہے۔ یہ ایک لکھی ہوئی کتاب(فلم) ہے۔‘‘ انسان جو کچھ بھی کرتا ہے، اس کی زندگی کا ہر عمل اور زندگی کی ہر حرکت ریکارڈ ہو جاتی ہے۔ یعنی بندہ جو […]

حج

اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں: ’’اور لوگوں پر خدا کا یہ حق ہے کہ جو اس کے گھر تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہے وہ اس کا حج کرے اور جو اس حکم کی پیروی سے انکار کرے تو اسے معلوم ہونا چاہئے کہ خدا سارے جہاں والوں سے بے نیاز ہے۔‘‘ ’’اور نہ ان […]

نیکی کیا ہے؟

اللہ رب العزت سارے جہانوں کا پرورش کرنے والا ، سب کی ضروریات کا کفیل اور سب کا نگہبان ہے۔ چنانچہ جب ہم انسانوں سے بھلائی سے پیش آتے ہیں، ان کی مدد کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے مستحق ٹھہرتے ہیں۔ قرآن پاک نے ہم پر حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد […]

بھائی بھائی

اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں مومن مردوں اور عورتوں کے متعلق فرمایا ہے کہ: ’’مومن مرد اور مومن عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے دوست اور معاون ہیں۔‘‘ (توبہ) محبت و الفت، باہمی تعاون، یگانگت اور خلوص مسلم معاشرے کی مثالی خصوصیات ہیں۔ مومنین کی ایک دوسرے سے محبت محض اللہ کے لئے ہوتی […]

دوزخی لوگوں کی خیرات

’’اے رسولﷺ! انسانوں کو حکم دے کہ وہ زمین میں چل پھر کر دیکھیں کہ خدا نے کس طرح آفرینش کی ابتدا کی۔‘‘ (عنکبوت) ’’کیا یہ لوگ آسمان و زمین کی تخلیق پر غور نہیں کرتے؟ معلوم ہوتا ہے کہ ان کی موت قریب آ گئی ہے۔‘‘ (اعراف) ’’غور کرو کہ پہاڑوں میں سفید، سرخ […]