برقی انٹینا
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22554
سر کے بال انٹینا کا کام کر تے ہیں بال نہایت باریک نلکیوں کی طرح ہیں برقی قوت ان نلکیوں کے اندر دور کرتی ہے کنگھی کرتے وقت بالوں کی برقی قوت (کرنٹ) کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے بالوں میں کنگھی یا کنگھا پھیر کر چھوٹے چھوٹے کاغذ کے ٹکڑوں کے قریب کیا جائے تو کاغذ کنگھے پر اڑ کر چپک جاتے ہیں۔
غیب سے آنے والی اطلا عات برقی رو کے دوش پر بالوں کو گزرگاہ بناتی ہوئی جڑوں میں اتر جاتی ہے۔ اور برقی رو انرجی بن جاتی ہے اور یہ برقی توانائی حلق کرانے سے جسم مثالی میں جذب ہو جاتی ہے۔
مثبت خیالات کا سورس عالم ِبالا ہے جبکہ منفی خیالات کا سورس عالمِ اسفل ہے۔ ناسوتی روشنیاں کثیف ہونے کی وجہ سے برقی رو میں رکاوٹ بنتی ہیں اور یہی رکاوٹ منفی خیالات بن جاتے ہیں۔
سعی کے بعد حلق کرایا جاتا ہے یا تھوڑے سے بال کاٹے جاتے ہیں۔ تو اس سے کثافت دور ہوتی ہے اور روشنی کا بہاؤ تیز ہو جاتا ہے خیالات پاکیزہ اور لطیف ہو جاتے ہیں۔جب بندہ اﷲ پاک کے حکم پر اپنے بال کٹواتا ہے تو ظاہر سے ملنے والی اطلاعات سے تعلق منقطع ہو جا تا ہے اور عالمِ بالا سے آنے والی اطلاعات سے رابطہ قائم ہو جا تا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 161 تا 162
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔