شادی روکنے کیلئے
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29640
سوال: ایک بے سہارا لڑکی، کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ میں اپنی داستان غم کہاں سے لکھوں۔ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا نظر آتا ہے۔ اپنی زندگی سے بیزار آ گئی ہوں۔ موت کے سوا کوئی نجات نظر نہیں آتی۔ خدا کے لئے میری مدد کیجئے۔ میں نے آج تک اپنی زندگی صبر و شکر سے گزاری ہے۔ اس کا بدلہ یہ ملا ہے کہ زندگی میں غموں کے سوا کچھ بھی نہیں۔ یہ لکھتے ہوئے مجھے رونا آ رہا ہے کہ میرے لئے ایک بوڑھے شخص کا رشتہ آیا ہے۔ خدا کے لئے کوئی ایسا وظیفہ بتا دیجئے کہ میری شادی اس بڈھے سے نہ ہو۔ مجھے ڈر ہے کہ میرے والدین اس کا رشتہ قبول کر لیں گے کیونکہ وہ بہت دولت مند اور ہم غریب ہیں۔ اگر والدین نے میری شادی اس سے طے کر دی تو میں زندہ نہیں بچوں گی۔ جب سے یہ منحوس خبر سنی ہے میری راتوں کی نیند اڑ گئی ہے۔ سب گھر والے تو مزے سے سوتے ہیں اور میں رات رات بھر روتی رہتی ہوں۔ میں نے انکار کر دیا ہے لیکن گھر والے نہیں مانتے، کہتے ہیں بوڑھا ہے تو کیا ہوا، امیر تو ہے۔
جواب: آدھی رات گزرنے کے بعد ننگے پیر اور ننگے سر کھلے آسمان کے نیچے کھڑی ہو کر نماز کی طرح ہاتھ باندھ کر ایک سو ایک مرتبہ یَا رَقِیبُ پڑھ کر دعا کریں۔ انشاء اللہ آپ کی مرضی کے خلاف شادی نہیں ہو گی۔ ہمت اور حوصلہ سے بھی کام لینے کی ضرورت ہے۔ آپ کو شریعت نے یہ حق دیا ہے کہ شادی کے معاملے میں آپ گھر والوں کو اپنا فیصلہ سنا دیں اور اس پر قائم رہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 219 تا 219
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔