سائیکالوجی
مکمل کتاب : روحانی ڈاک (جلد اوّل)
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=29448
سوال: میرے بچے کی عمر اب ساڑھے چھ ماہ ہے۔ پیدائش کے بعد سے ہی وہ بہت زیادہ روتا تھا۔ مختلف ڈاکٹروں کو دیکھایا کسی نے کان کی دوا دی تو کسی نے پیٹ کی لیکن بچے کو کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ ہم نے اسپیشلسٹ کو بھی دکھایا لیکن بچہ پوری طرح سے ٹھیک نہیں ہوا۔ اب اس کی حالت یہ ہے کہ رونے میں کافی کمی واقع ہو گئی ہے۔ عام طور پر اپنے بازو اور ٹانگیں اکڑا کر رکھتا ہے۔ چھ ماہ ہوجانے کے بعد بھی بالکل نہیں بیٹھتا۔ ٹانگیں کافی کمزور لگتی ہیں۔ آواز دو تو کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرتا۔ کبھی کبھی دیکھتا ہے آواز بھی نہیں نکالتا۔ کوئی چیز دکھاؤ تو اتفاقاً نظر پڑے تو دیکھتا ہے اور اس کی طرف ہاتھ بڑھانے یا پکڑنے کی کوشش نہیں کرتا۔ منہ پر ہاتھ لگا کر ہنسانے کی کوشش کرو تو کبھی کبھی ہنستا ہے۔ کبھی تو معمولی شور سے ہڑبڑا جاتا ہے اور ویسے بھی سوتے میں ہڑبڑا کر ہلتا رہتا ہے۔ جب تک اس کی ٹانگوں اور پیٹ پر تکیہ نہ رکھو وہ سکون سے نہیں سوتا اور اسی طرح سوتا اور اسی طرح اٹھتا رہتا ہے۔ ایک اسپیشلسٹ کا کہنا ہے کہ پیدائش کے بعد اس کے دماغ میں مناسب مقدار میں آکسیجن نہ پہنچنے کی وجہ سے اس کے دماغ کے کچھ خلیے کمزور ہیں۔ جس کی وجہ سے اس کی یہ حالت ہے۔ ایک اور اسپیشلسٹ کا کہنا ہے کہ اس کو بخار ہوا ہے اور وہ دماغ پر چڑھ گیا ہے۔ خدا معلوم اصل وجہ کیا ہے۔ آپ سے التجا ہے کہ کوئی ایسا طریقہ بتائیں جس سے میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہو جائے۔
جواب: بچہ کو رات کے وقت نیلی روشنی میں لٹائیں۔ کمرہ میں ساری رات نیلا بلب روشن رکھیں۔ پیراسائیکلوجیPara Psychologyکے علاج کے طریقہ پر بچہ کا ایک بڑا فوٹو )10″x 12″(بنوا کر ایک گتہ یا ہارڈ بورڈ پر رکھ کر چاروں طرف کونوں میں پن لگا دیں تا کہ فوٹو ہلے نہیں۔ بچہ جب رات کو گہری نیند سو جائے اس فوٹو کے اوپر سیاہ رنگ کی پنسل سے دائرے بنائیں اور گھڑی دیکھ کر روزانہ دس منٹ تک دائرے بناتے رہیں۔ دائرے کے اوپر دائرے آ جائیں تو کوئی حرج نہیں۔ فوٹو بالکل سیاہ ہو جائے تو بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ البتہ اگر فوٹو کے اوپر خراش آ جائے یا فوٹو پھٹ جائے تو نیا فوٹو بنوانا ہو گا۔ علاج کی مدت پانچ ماہ دس روز ہے۔ دوران علاج دو وقت شہد اور سوتے وقت عمدہ قسم کی ایک عدد کھجور کھلاتے رہیں۔ ایک بار صبح نہار منہ
بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِھُوَ اللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارِیُ الْمُصَّوِرُ لَہٗ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنیٰ (سورۃ الحشر آیت24)
پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلائیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 201 تا 203
روحانی ڈاک (جلد اوّل) کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔