بخار اوراس کی قسمیں
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=10847
بخار اوراس کی قسمیں
روشنیوں کی کمی اور زیادتی سے پیداہونے والے امراض
جب ام الدماغ میں اس طرح کے کئی خلا بن جاتے ہیں اورکئی جگہ رو کا ہجوم ہو جاتاہے تو کئی قسم کے بخار شروع ہوجاتے ہیں۔ ان بخاروں کی وجہ رو کے ہجوم کا اچانک رنگ بدلنا ہے۔ رنگ کے اچانک تبدیلی کے عمل کو یرقان کہتے ہیں۔ اوریہ مرض مہلک ہے۔ اس کا علاج آسان ہوجاتاہے اگرمریض لیٹارہے اور کھانے میں ممنوع اشیاء استعمال نہ کرے۔
دوسرے نمبر پر ٹائفائڈیعنی معیادی بخار ہے۔ اس کا وقت معین ہے پھر بھی اگر صحیح علاج کیا جائے تو بہت جلد افاقہ ہوجاتاہے۔
تیسرے نمبر پر لال بخار آتاہے۔ یہ ایک سوچار سے کم نہیں ہوتا۔ چہرہ پر سُرخی آجاتی ہے۔ ہاتھ پیروں میں اینٹھن رہتی ہے۔ بے چینی ہوتی ہے۔ کبھی کبھی کمرسے نیچے کا حصہ بالکل بیکارہوجاتاہے۔ مریض حرکت نہیں کر سکتا۔
چوتھے نمبر پر گردن توڑ بخار آتاہے۔ اس میں جہاں خلیوں کی جگہ خالی ہوتی ہے وہاں مخلوط رنگ کی رو پانی بن جاتی ہے۔ اس پانی کو نکال دیا جائے اور صحیح علاج کیا جائے۔
پانچویں نمبرمیں کالابخار آتاہے۔ اس میں مریض کا رنگ بالکل سیاہ ہوجاتاہے۔ لیکن زیادہ مہلک نہیں ہے۔ اس کا صحیح علاج کیا جائے تو جلد افاقہ ہوجاتاہے
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 33 تا 34
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔