یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
توانائی
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=519
آسمانی کتابوں کے مطابق سکون حاصل کرنے کا موؑثر طریقہ یہ ہے کہ انسان غصہ نہ کرے اورکسی بات پر پیچ وتاب نہ کھائے ۔ عملی جدوجہد میں کوتاہی نہ کرے ۔اور نتیجے کے اوپر نظر نہ رکھے ۔ زمین پر بسنے والی قومیں زندگی کے جن اصولوں پر کا ربند ہیں ان کا مطالعہ کر ے ۔ قانون فطرت میں کہیں جھول نہیں ہے ۔ ہرچیز وقت کے ہا تھوں میں کھلونا بنی ہو ئی ہے ۔ وقت جس طرح سے چا بی بھر دیتا ہے شئے حر کت کر نے لگتی ہے ۔ وقت اپنا رشتہ توڑ لیتا ہے تو کھلونے میں چا بی ختم ہوجا تی ہے ۔ کل پرزے سب ہو تے ہیں لیکن قوؔت (energy)با قی نہیں رہتی ۔وقت قوت کا مظا ہرہ ہے ۔ قوت ایک توانائی ہے ، ایک مرکز ہے اور اسی مرکز کو آسمانی کتا بیں قدرت کے نام سے متعارف کراتی ہیں ۔ قدرت ایک ایسا مرکزی نقطہ ہے جس نقطے کے ساتھ پوری کا ئنات کے افراد بندھے ہوئے ہیں ۔ وجود اور عدم دونوں اس میں گم ہیں ۔ انسان جب کا ئنات کے مرکزی نقطے سے اپنا رشتہ تلا ش کرلیتا ہے اور خالق کائنات کو جان لیتا ہے تو دنیا سے اس کی سا ری توقعات ختم ہوجا تی ہیں اور جب ایسا ہوجا تا ہے تو مسرتیں اس کے گر د طواف کرتی ہیں اور موت کی آنکھ اسے مامتا سے دیکھتی ہے، اس کے قریب آنے سے پہلے دستک دیتی ہے اور اجا زت کی طلبگار ہو تی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 14 تا 14
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔