ہزار برس
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2568
کتاب النوادر میں لکھا ہے:
“وہ کون سا ظلم ہے جو شام اور فلسطین کے لوگ عورتوں پر نہیں کرتے تھے۔ اگر وہ ہزار برس بھی اپنے رحمدل ہونے کے دلائل بیان کر دیں تب بھی عورتوں پر مظالم کی داستان کا نقش ان کی پیشانی سے نہیں مٹ سکتا۔ اہل علم اور دانشوروں کا فیصلہ تھا کہ عورت، مرد کے مقابلے میں نہایت کمتر ہے۔ عورت اس لئے پیدا ہوئی ہے کہ مرد کی خدمت کرے اگر اس سے خطا اور قصور سرزد ہو تو اس کو عبرتناک سزا دینی چاہئے۔”
فلسطین کے ایک شاعر کا قول ہے کہ:
میں ایک دشت پر خار میں زندگی بسر کرنا پسند کرتا ہوں اور مجھے صحرائی درندوں کے ساتھ رہنا گوارا ہے لیکن عورت کے ساتھ زندگی گزارنا ہولناک مصیبت ہے کیونکہ وہ میرے عقیدے میں دنیا کے تمام خطرناک درندوں سے زیادہ خطرناک ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 46 تا 46
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔