ہائی بلڈ پریشر۔لو بلڈ پریشر
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23483
مفید غذائیں
اس مرض میں لہسن بہت مفید ہے۔ غذامیں زود ہضم غذائیں دیں۔ اس کے علاوہ مربّہ آملہ، انار ترش، لوکاٹ، چھاچھ اورلیموں بھی مفید چیز یں ہیں۔
لو بلڈپریشر میں تازہ پھلوں کارس، گنّے کارس، کلیجی اورگوشت کی یخنی ، کلیجی کا پانی، دودھ ، جامن کا عرق اورچقندر کا عرق مفید چیزیں ہیں۔ جن لوگوں کو دودھ ہضم نہ ہوتاہووہ دودھ میں ایک الائچی اورزعفران ڈال کر استعمال کریں۔ چھوارے بھی مفید ہیں اور سنگترے کے موسم میں سنگتروں کا رس روزانہ استعمال کرنا چاہئے۔
مضر غذائیں
ہائی بلڈپریشر میں دیر ہضم ، ثقیل غذائیں اورنمک سے پرہیز کریں۔ لوبلڈ پریشرمیں ٹھنڈی اشیاء سے پرہیز کریں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 114 تا 115
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔