پیش لفظ

مکمل کتاب : سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ

مصنف : سہیل احمد عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14861

شہنشاہ ہفت اقلیم، تاج الدین الملّت والدّین، حامل علم لدنّی، واقف اسرارِ کائنات حضرت بابا تاج الدین ناگپوریؒ کی ذات بابرکات پر قلم اٹھانا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ حضرت بابا تاج الدینؒ کے نواسے اور سلسلۂ عظیمیہ کے بانی ابدال حق قلندر بابا اولیاء ؒ کا ارشاد ہے کہ

’’نانا تاج الدین جیسی برگزیدہ ہستی ساڑھے تین ہزارسال میں االلہ تعالیٰ اپنے خصوصی کرم سے پیدا کرتا ہے۔ یہ ساری کائنات چارنورانی آبشاروں پر قائم ہے۔ نانا تاج الدین کی عظمت کا حال یہ ہے کہ نوراور تجلّیات کی ان چاروں آبشاروں کو اپنے اندر اس طرح جذب کرلیتے ہیں کہ ایک قطرہ بھی اِدھر ادھرنہیں ہوتا۔ رسول االلہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قربت کا عالم یہ ہے کہ حضور رحمت للعالمین صلی االلہ علیہ وسلم نے اپنے اس فرزند کی کوئی بات کبھی نامنظور نہیں کی۔‘‘

باباتاج الدّین ناگپوریؒ کے حالات اور کشف وکرامات پر گزشتہ ستّر پچھتّر سالوں میں کئی کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ ان میں اردو کے علاوہ گجراتی اور ہندی زبان میں شائع شدہ کتابیں بھی ہیں۔ حضرت بابا تاج الدّین ناگپوریؒ کے علم و عرفان اورغیب وشہود کے وارث قلندر بابا اولیاءؒ نے ’’تذکرہ تاج الدین بابا‘‘ کے نام سے ایک کتاب تصنیف فرمائی۔ روحانی دنیا میں یہ پہلی کتاب ہے جس میں کشف وکرامات کی علمی توجیہ بیان کی گئی ہے اور بابا تاج الدین کے ان علوم کا ذکر کیا گیا ہے جن علوم کا تعلق براہ راست ان چارنورانی آبشاروں سے ہے جو بابا تاج الدینؒ کی روح کے اندر ہمہ وقت تسلسل اور تواتر کے ساتھ جذب ہوتی رہتی ہیں۔ تذکرہ تاج الدین بابا کی اشاعت کے بعد مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی نے مجھ سے بار بار کہا کہ حضرت بابا تاج الدین ناگپوریؒ کے حالات زندگی پر ایک بھرپور کتاب لکھو۔

قانون یہ ہے کہ جب کسی ایک بات پر عارف بااللہ کا ذہن مرکوز ہوجائے تو اس کا مظاہرہ ایک امر لازمی ہوجاتا ہے۔ میں جانتاہوں کہ آنکھوں کے نورمیرے روحانی باپ حضرت حواجہ شمس الدین عظیمی کایہی ذہن روحانی تصرف کے ذریعے جب مجھے منتقل ہواتو کتاب کی ترتیب وتالیف کا کام شروع ہوگیا۔ مرشد کریم کے تصرف، االلہ تعالیٰ کے فضل وکرم اورسیدنا حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کی نظرِ رحمت سے کتاب پوری ہوئی جو آپ حضرات کے ہاتھوں میں ہے۔

میں نے کوشش کی ہے کہ تحریر آسان ہواور طوالت قاری کے اوپر گراں نہ گزرے ۔ زیرِنظر کتاب میں اجمال اور تفصیل کے دائرے میں رہتے ہوئے یہ اہتمام کیا گیاہے کہ حضرت بابا تاج الدین ناگپوریؒ کی ہستی سے متعلق زیادہ سے زیادہ گوشے دائرہ تحریر میں آجائیں۔ مجھے اس بات کا اعتراف ہے کہ حضرت بابا تاج الدین ناگپوریؒ جیسی ہمہ صفت، عظیم المرتبت اور عارف ذات (جلّ جلالہٗ) ہستی پر کچھ لکھنا اور اس کا حق ادا کرنا بہت مشکل کام ہے۔ پھر بھی جو کچھ  مجھےجہاں سے بھی ملا میں نے کم سے کم صفحات اسے بکھیر دیاہے۔

حضرت بابا تاج الدین ناگپوریؒ کے حالات اورکشف وکرامات کی تالیف وتدوین میں جن کتابوں سے مددلی گئی ہے ان میں جناب قطب الدین کی کتاب ’’تاج قطبی‘‘، حضرت فریدالدین المعروف کریم بابا تاجی کی تالیف ’’تاج مراری‘‘ اور بابا ذہین شاہ تاجی کی کتاب ’’تاج اولیاء‘‘ شامل ہیں۔ان کتابوں کے علاوہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کراچی سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔ میں روحانی ڈائجسٹ کے ایڈیٹر جناب حکیم وقار یوسف عظیمی کا ممنون ہوں جنہوں نے اس کتاب کی تالیف وتدوین میں ہرممکن تعاون کیا۔ اورقیمتی مشوروں سے نوازا۔

االلہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کوشش کوقبول فرمائے۔آمین!

سہیل احمد عظیمی

۲؍ذی قعد ۱۴۰۵؁ھ

مطابق

۲۱؍جولائی ۱۹۸۵؁ء

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 9 تا 11

سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین :

انتساب پیش لفظ اقتباس 1 - روحانی انسان 2 - نام اور القاب 3 - خاندان 4 - پیدائش 5 - بچپن اورجوانی 6 - فوج میں شمولیت 7 - دو نوکریاں نہیں کرتے 8 - نسبت فیضان 9 - پاگل جھونپڑی 10 - شکردرہ میں قیام 11 - واکی میں قیام 12 - شکردرہ کو واپسی 13 - معمولات 14 - اندازِ گفتگو 15 - رحمت و شفقت 16 - تعلیم و تلقین 17 - کشف و کرامات 18 - آگ 19 - مقدمہ 20 - طمانچے 21 - پتّہ اور انجن 22 - سول سرجن 23 - قریب المرگ لڑکی 24 - اجنبی بیرسٹر 25 - دنیا سے رخصتی 26 - جبلِ عرفات 27 - بحالی کا حکم 28 - دیکھنے کی چیز 29 - لمبی نکو کرورے 30 - غیبی ہاتھ 31 - میڈیکل سرٹیفکیٹ 32 - مشک کی خوشبو 33 - شیرو 34 - سرکشن پرشاد کی حاضری 35 - لڈو اور اولاد 36 - سزائے موت 37 - دست گیر 38 - دوتھال میں سارا ہے 39 - بدکردار لڑکا 40 - اجمیر یہیں ہے 41 - یہ اچھا پڑھے گا 42 - بارش میں آگ 43 - چھوت چھات 45 - ایک آدمی دوجسم۔۔۔؟ 46 - بڑے کھلاتے اچھے ہو جاتے 47 - معذور لڑکی 48 - کالے اور لال منہ کے بندر 49 - سونا بنانے کا نسخہ 50 - درشن دیوتا 51 - تحصیلدار 52 - محبوب کا دیدار 53 - پانچ جوتے 54 - بیگم صاحبہ بھوپال 55 - فاتحہ پڑھو 56 - ABDUS SAMAD SUSPENDED 57 - بدیسی مال 58 - آدھا دیوان 59 - کیوں دوڑتے ہو حضرت 60 - دال بھات 61 - اٹیک، فائر 62 - علی بردران اورگاندھی جی 63 - بے تیغ سپاہی 64 - ہندو مسلم فساد 65 - بھوت بنگلہ 66 - اللہ اللہ کر کے بیٹھ جاؤ 67 - شاعری 68 - وصال 69 - فیض اور فیض یافتگان 70 - حضرت انسان علی شاہ 71 - مریم بی اماں 72 - بابا قادر اولیاء 73 - حضرت مولانا محمد یوسف شاہ 74 - خواجہ علی امیرالدین 75 - حضرت قادر محی الدین 76 - مہاراجہ رگھو جی راؤ 77 - حضرت فتح محمد شاہ 78 - حضرت کملی والے شاہ 79 - حضرت رسول بابا 80 - حضرت مسکین شاہ 81 - حضرت اللہ کریم 82 - حضرت بابا عبدالرحمٰن 83 - حضرت بابا عبدالکریم 84 - حضرت حکیم نعیم الدین 85 - حضرت محمد عبدالعزیز عرف نانامیاں 86 - نیتا آنند بابا نیل کنٹھ راؤ 87 - سکّوبائی 88 - بی اماں صاحبہ 89 - حضرت دوّا بابا 90 - نانی صاحبہ 91 - حضرت محمد غوث بابا 92 - قاضی امجد علی 93 - حضرت فرید الدین کریم بابا 94 - قلندر بابا اولیاء 94.1 - سلسلۂ عظیمیہ 94.2 - لوح و قلم 94.3 - نقشے اور گراف 94.4 - رباعیات
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)