یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔

مشورے

مکمل کتاب : مراقبہ

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=12263

میں ایک ریٹائر سرکاری افسر ہوں ۔میری عمر65سال ہے۔ ہر روز رات کو سونے سے پہلے پندرہ منٹ تک مراقبہ کرتا ہوں۔ خواب میں دیکھا کہ میرے لڑکے کی شادی اس کی بیوی کی موجودگی میں کسی دوسری جگہ ہو رہی ہے اور لڑکے کی بیوی اپنے خاوند کے ساتھ دوسری شادی کے سلسلے میں شریک ہے۔

تعبیر:

آپ نے کوئی وعدہ کیا ہے اور وعدہ کرنے کے بعد وعدہ خلافی کی ہے۔ آپ کو چاہئے کہ اپنا وعدہ پورا کریں۔ ضمیر کی آواز کو سنیں ورنہ دماغ خلفشار میں مبتلا ہو جائے گا۔

خواب:

رات مراقبہ کے بعد جب سو گیاتو میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارے گھر کے برابر والے گھر میں بہت تیز آگ لگ رہی ہے اور یہ آگ پھیلتے پھیلتے ہمارے گھر تک پہنچ گئی اور گھر کا ایک حصہ اس کی زد میں آ گیا ہے۔ میں بجائے آگ بجھانے کے یہ کوشش کر رہا ہوں کہ آگ اور تیز ہو جائے۔ میرے ابا نے مجھ سے کہا آگ تیز مت کرو ورنہ چھت گر جائے گی اور چھت کے اوپر رکھا ہوا سامان برباد ہو جائے گا اور یہ ہمارے لئے بہت بڑا نقصان ہو گا۔

تعبیر:

یہ خواب انتباہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ خواب دیکھنے والے صاحب کے لئے ضروری ہے کہ گذشتہ ایسے طرز عمل کا جو ان کو کاروبار میں پیش آیا ہے اور جن پر ان کا غلط اصرار ہے۔ بغور مطالعہ کریں اور اپنی روش تبدیل کریں۔

خواب:

میں اکثر مراقبہ کر کے سوتی ہوں ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میری 4سالہ بچی ہے۔ میری بھابھی کہہ رہی ہے کہ اس کو مارو یہ خوبصورت نہیں ہے۔ میں اپنی بچی کے ہاتھ پکڑ لیتی ہوں۔ بھابھی اس کے ہاتھ کاٹ دیتی ہیں بعد میں اس کے بازو بھی کاٹ دیتی ہیں۔ لیکن تھوڑی دیر بعد میں دیکھتی ہوں تو اس کے بازو ٹھیک ہیں۔ ایک ہاتھ کٹا ہوا ہے اور ایک ہاتھ میں تیسری انگلی اور صرف انگوٹھا ہے۔ مجھے خوف آتا ہے تو میں رونا شروع کر دیتی ہوں اور کہتی ہوں کہ میں نے کتنا برا کیا ہے کہ خود پاس بیٹھ کر اپنی بچی کے ہاتھ کٹوا دیئے ہیں۔

تعبیر:

غیبت، بات بے بات غصہ کے نقوش خواب میں دکھائے گئے ہیں۔ لاشعور نے بہت سخت احتجاج کیا ہے۔ لاشعور کی راہ نمائی قبول نہیں کی گئی تو بہت زیادہ پریشانی ہو گی۔

خواب:

پچھلے ہفتہ سے میں نے صبح فجر کے وقت مراقبہ شروع کر دیا ہے۔ پرسوں رات خواب میں دیکھاکہ میں کراچی جا رہا ہوں۔ راستے میں ایسے لوگ مل جاتے ہیں جو میرے جسم پر بہت سی چھریاں مارتے ہیں۔ میں لہولہان ہو جاتا ہوں۔ اس کے بعد انہوں نے مجھے کسی جگہ بند کر دیا ۔ جب انہوں نے مجھے چھریاں ماریں، میں نے بہت شور مچایا۔ بہت رویا، روتے وقت آنسو نہیں بہہ رہے تھے۔ جس جگہ میں چھپا ہوا تھا اس جگہ ایک اور آدمی بھی تھا جو بچ گیا تھا۔ دوسرے آدمی نے ایک خچر ذبح کیا وہ میرے ہاتھوں میں گوشت دیتا رہا۔ پھر دیکھا کہ ایک بہت بڑا جنگل ہے۔ اس میں ریچھ، شیر، چیتے اور کتے ہیں۔ جو میرے پیچھے بھاگ رہے ہیں لیکن میں بھاگ کر ان سے آگے نکل گیا اور ہوا میں اڑنے لگا جب زمین پر آیا تو میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ میرے پیچھے کوئی جانور نہیں ہے لیکن میں جب ایک کانٹے دار درخت پر چڑھتا ہوں تو پیچھے بہت بڑا ریچھ آ جاتا ہے جو میرے دوبارہ نیچے اترنے کا انتظار کرتا ہے۔ میں چوٹی پر چڑھتا ہوں تو مجھے ایک ہاتھی نظر آتا ہے دوبارہ زمین پر دیکھا تو ایک آدمی کوآتے ہوئے دیکھا اس آدمی کو دیکھ کر ہاتھی بھاگ گیا لیکن ریچھ کھڑا رہا۔ میں نیچے اتر کر تیز دھار لوہا کاٹنے والی چھری لے کر ریچھ پر مارنے لگتا ہوں تو وہ بھاگ جاتا ہے اس کے بعد میں واپس ملتان آ جاتا ہوں۔

تعبیر:

خواب کے سارے خاکے ذہنی انتشار، عدم تحفظ کا احساس، بے شمار الجھنیں اور صحت کی خرابی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ ساری خرابیاں اس وجہ سے عمل میں آئی ہیں کہ صاحب خواب بہت زیادہ جذباتی ہیں۔ زندگی میں توازن نہیں ہے۔ کھانے پینے میں بے احتیاطی کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔

خواب:

میں تقریباً روز باقاعدگی سے مراقبہ کرتی ہوں کوشش کرتی ہوں کہ ناغہ نہ ہو۔ میں نے ایک خواب دیکھا ہےجس کی تعبیر آپ سے معلوم کرنا چاہتی ہوں  دیکھا کہ رات کا وقت ہے، آسمان ہلکا نیلے رنگ کا ہے۔ آسمان کی طرف دیکھتی ہوں تو سفید سفید ستارے نظر آتے ہیں۔ ستاروں کے بیچ میں ایک بہت بڑا چاند ہے۔ چاند کے قریب ایک چھوٹی سی پری، ستاروں بھرے کپڑے پہنے موجود ہے۔ اس کے سر پر ستاروں سے بنا ہوا تاج ہے اور ہاتھ میں سفید چھڑی ہے۔ اس چھڑی کے اوپر بھی ستارے جڑے ہوئے ہیں وہ میری طرف دیکھ کر مسکرا رہی ہے۔

تعبیر:

بچپن سے آپ کو سوچنے کی عادت ہے۔ اس عادت کی وجہ سے آپ بہت زیادہ زود حس ہو گئی ہیں۔ نتیجہ میں آپ کے اوپر ناخوش رہنے کی کیفیت مسلط رہتی ہے۔ زندگی دکھوں کا بوجھ لگتی ہے۔ طبیعت جب بہت بوجھل ہوگئی اور اعصاب مضمحل ہونے لگے تو اس نے اعصاب کے اوپر تھکان دور کرنے کے لئے آپ کو خواب میں یہ سب کچھ دکھا دیا تا کہ طبیعت ہلکی ہو جائے۔ خواب میں جس قسم کی لاشعوری تحریکات موجود ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خواب آپ نے کافی عرصہ پہلے دیکھا تھا۔ خواب میں مراقبہ سے متعلق کوئی کیفیت نظر نہیں آئی۔

خواب:

جب سے مراقبہ کرنا شروع کیا ہے میں خواب میں مندرجہ ذیل اشکال بار بار دیکھتا ہوں۔ جب بھی دیکھتا ہوں ڈر اور خوف مجھ پر مسلط ہو جاتا ہے۔ یہ شکلیں کبھی کبھی درخت کا روپ دھار لیتی ہیں۔

شکل نمبر 1    

شکل نمبر2    

شکل نمبر3    

تعبیر:

تینوں شکلیں ان قریبی دوستوں کے روپ ہیں جو شیر و شکر رہتے ہیں۔ ملنا جلنا ان سے یا تو روز رہتا ہے یا ہفتہ میں کئی بار۔ ان دوستوں کی تعداد چھ یا سات ہے۔ تین دوست سیدھے سادے اور مرجان مرنج ہیں۔ لیکن باقی تین یا چار دوست غلط مشورے دینے والے غلط راستوں پر ڈالنے والے اور خطرات میں مبتلا کرنے والے ہیں۔

مشورہ:

غلط مشورہ دینے والے لوگوں کی باتوں کو سمجھنا اور متنبہ رہنا ضروری ہے۔ ایسا نہیں کیا گیا تو خدا نخواستہ خطرہ پیش آ سکتا ہے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 129 تا 134

یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔

مراقبہ کے مضامین :

انتساب 1 - انفس و آفاق 2 - ارتکاز توجہ 3 - روحانی دماغ 4 - خیالات کی لہریں 5 - تیسری آنکھ 6 - فلم اور اسکرین 7 - روح کی حرکت 8.1 - برقی نظام 8.2 - تین کرنٹ 9.1 - تین پرت 9.2 - نظر کا قانون 10 - كائنات کا قلب 11 - نظریہ توحید 12.1 - مراقبہ اور مذہب 12.2 - تفکر 12.3 - حضرت ابراہیم ؑ 12.4 - حضرت موسیٰ ؑ 12.5 - حضرت مریم ؑ 12.6 - حضرت عیسیٰ ؑ 12.7 - غار حرا 12.8 - توجہ الی اللہ 12.9 - نماز اور مراقبہ 12.10 - ذکر و فکر 12.11 - مذاہب عالم 13.1 - مراقبہ کے فوائد 13.2 - شیزو فرینیا 13.3 - مینیا 14.1 - مدارج 14.2 - غنود 14.3 - رنگین خواب 14.4 - بیماریوں سے متعلق خواب 14.5 - مشورے 14.6 - نشاندہی 14.7 - مستقبل سے متعلق خواب 15.1 - لطیف احساسات 15.2 - ادراک 15.3 - ورود 15.4 - الہام 15.5 - وحی کی حقیقت 15.6 - کشف 16 - سیر 17 - فتح 18.1 - مراقبہ کی اقسام 18.2 - وضاحت 18.3 - عملی پروگرام 18.4 - اندازِ نشست 18.5 - جگہ اور اوقات 18.6 - مادی امداد 18.7 - تصور 18.8 - گریز 18.9 - مراقبہ اور نیند 18.10 - توانائی کا ذخیرہ 19.1 - معاون مشقیں 19.2 - سانس 19.3 - استغراق 20.1 - چار مہینے 20.2 - قوتِ مدافعت 20.3 - دماغی کمزوری 21 - روحانی نظریہ علاج 22.1 - رنگ روشنی کا مراقبہ 22.2 - نیلی روشنی 22.3 - زرد روشنی 22.4 - نارنجی روشنی 22.5 - سبز روشنی 22.6 - سرخ روشنی 22.7 - جامنی روشنی 22.8 - گلابی روشنی 23 - مرتبہ احسان 24 - غیب کی دنیا 25.1 - مراقبہ موت 25.2 - اعراف 25.3 - عظیم الشان شہر 25.4 - کاروبار 25.5 - علمائے سوء 25.6 - لگائی بجھائی 25.7 - غیبت 25.8 - اونچی اونچی بلڈنگیں 25.9 - ملک الموت 25.10 - مراقبہ نور 26.1 - کشف القبور 26.2 - شاہ عبدالعزیز دہلویؒ 27 - روح کا لباس 28.1 - ہاتف غیبی 28.2 - تفہیم 28.3 - روحانی سیر 28.4 - مراقبہ قلب 28.5 - مراقبہ وحدت 28.6 - ’’لا‘‘ کا مراقبہ 28.7 - مراقبہ عدم 28.8 - فنا کا مراقبہ 28.9 - مراقبہ، اللہ کے نام 28.10 - اسم ذات 29 - تصورشیخ 30 - تصور رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام 31 - ذات الٰہی
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)