مائی حمیدہؒ

مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2822

آپ کی طبیعت سیلانی تھی، چلتی پھرتی رہتی تھیں۔ جہاں بیٹھ جاتی تھیں وہاں کے لوگ خوشی سے بے حال ہو جاتے تھے، جنگل میں آگ کی طرح خبر پھیل جاتی تھی کہ مائی حمیدہ فلاں جگہ پر بیٹھ گئی ہیں۔ لوگوں کے ٹھٹھ کے ٹھٹھ لگ جاتے تھے جولفظ منہ سے نکل جاتا لوگ اسے اپنی مراد پوری ہونے کا پروانہ جانتے اور خوشی خوشی پیچھے ہٹ جاتے تھے۔

کسی بستی میں آ کر بیٹھ گئیں تو ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا۔ مائی صاحبہ میرا کاروبارمندا  ہو گیا ہے آپ دعا کردیں آپ کی دعا سے سوئے ہوئے نصیب جاگ جاتے ہیں۔بھرپور نظر سے اسے دیکھا اور فرمایا:”کاروبار میں حسن اخلاق کامیابی کی ضمانت ہے، دکاندار کی حیثیت سے سوداگر کے اوپر بہت ساری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، خریداروں کو اچھی چیزیں فروخت کرے، جس مال پر خود اعتماد نہ ہو وہ فروخت نہ کرے۔ خریدار دکاندار پر اعتماد کرتا ہے اسے بے اعتماد نہ کرے۔ دکان صحیح وقت پر کھولی جائے، صبر کے ساتھ دکان پر جم کر بیٹھے، صبح بہت جلد بیدار ہو کر فرائض انجام دینے کے بعد رزق کی تلاش میں نکل جانا خیر و برکت کا ذریعہ ہے۔ ملازمین کاروبار کے فروغ میں سوداگر کے ہاتھ پیر ہیں ہمیشہ ان کے ساتھ پیار و محبت اور نرمی کا سلوک کرنا چاہئے۔”

پھر آپ نے اس کے لئے دعا کی اور اللہ نے کاروبار میں بہت برکت دی۔ عرصہ تک نظر نہیں آتی تھیں تو چہ میگوئیاں شروع ہو جاتی تھیں کہ ضرور کہیں عبادت و ریاضت میں مشغول ہونگی۔ بہت سے خدا رسیدہ لوگ ان سے ملاقات کرنا سعادت سمجھتے تھے۔

فرماتی تھیں:”اس دنیا کی طرح اور بھی بے شمار دنیائیں ہیں۔ اللہ جسے چاہتا ہے اپنے فضل و کرم سے دکھا دیتا ہے۔”کسی نے پوچھا:”جنات کو دیکھا ہے؟”آپ نے فرمایا:”ہاں! میں نے جنات کو دیکھا ہے۔ کئی جن خواتین میری دوست ہیں۔”

حکمت و دانائی

* قرض اتنا دو کہ کوئی واپس نہ دے تو بھول سکو۔

* اپنی بیویوں سے نرم خوئی کے ساتھ بات کرو اللہ نے مردوں کو عورت کا سرپرست بنایا ہے۔

* بیٹے اور بیٹی کو پیار کرو بچوں کے دل میں یہ خواہش بار بار ابھرتی ہے کہ ابا اماں ہمیں پیار کریں۔

* ہمیشہ بچوں کا حوصلہ بڑھاؤ اس عمل سے بچوں کا دماغ بڑا ہوتا ہے۔

* بچوں کو بہترین لباس پہنانا، عمدہ قسم کے کھانے کھلانا اور اعلیٰ تعلیم دلوانا والدین کی ذمہ داری ہے۔

* بیوی کو چاہئے کہ وہ مصیبت اور پریشانی کے وقت شوہر کی دلجوئی کرے اور اس کا حوصہ بڑھائے۔

* شوہر کو چاہئے کہ وہ اپنی بیوی پر اعتماد کرے۔ بے اعتمادی گھر کا ماحول خراب کر دیتی ہے۔

* بچوں کو اولیاء اللہ کے قصے سنانا چاہئیں اس عمل سے ان کے اندر اللہ کے دوستوں کی محبت بڑھتی ہے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 268 تا 270

ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :

انتساب 1 - مرد اور عورت 2 - عورت اور نبوت 3 - نبی کی تعریف اور وحی 4 - وحی میں پیغام کے ذرائع 5 - گفتگو کے طریقے 6 - وحی کی قسمیں 7 - وحی کی ابتداء 8 - سچے خواب 10 - زمین پر پہلا قتل 10 - حضرت محمد رسول اللہﷺ 11 - آدم و حوا جنت میں 12 - ماں اور اولاد 13 - حضرت بی بی ہاجرہؑ 14 - حضرت عیسیٰ علیہ السلام 15 - نبی عورتیں 16 - روحانی عورت 17 - عورت اور مرد کے یکساں حقوق 18 - عارفہ خاتون ‘‘عرافہ’’ 19 - تاریخی حقائق 20 - زندہ درگور 21 - ہمارے دانشور 22 - قلندر عورت 23 - عورت اور ولایت 24 - پردہ اور حکمرانی 25 - فرات سے عرفات تک 26 - ناقص العقل 27 - انگریزی زبان 29 - عورت کو بھینٹ چڑھانا 29 - بیوہ عورت 30 - شوہر کی چتا 31 - تین کروڑ پچاس لاکھ سال 32 - فریب کا مجسمہ 33 - لوہے کے جوتے 34 - چین کی عورت 35 - سقراط 36 - مکاری اور عیاری 37 - ہزار برس 38 - عرب عورتیں 39 - دختر کشی 40 - اسلام اور عورت 41 - چار نکاح 42 - تاریک ظلمتیں 43 - نسوانی حقوق 44 - ایک سے زیادہ شادی 45 - حق مہر 46 - مہر کی رقم کتنی ہونی چاہئے 47 - عورت کو زد و کوب کرنا 48 - بچوں کے حقوق 49 - ماں کے قدموں میں جنت 50 - ذہین خواتین 51 - علامہ خواتین 52 - بے خوف خواتین 53 - تعلیم نسواں 54 - امام عورت 55 - U.N.O 56 - توازن 57 - مادری نظام 58 - اسلام سے پہلے عورت کی حیثیت 59 - آٹھ لڑکیاں 60 - انسانی حقوق 61 - عورت کا کردار 62 - دو بیویوں کا شوہر 63 - بہترین امت 64 - بیوی کے حقوق 65 - بے سہارا خواتین 66 - عورت اور سائنسی دور 67 - بے روح معاشرہ 68 - احسنِ تقویم 69 - ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین 70 - ایک دوسرے کا لباس 71 - 2006ء کے بعد 72 - پیشین گوئی 73 - روح کا روپ 74 - حضرت رابعہ بصریؒ 75 - حضرت بی بی تحفہؒ 76 - ہمشیرہ حضرت حسین بن منصورؒ 77 - بی بی فاطمہ نیشاپوریؒ 78 - بی بی حکیمہؒ 79 - بی بی جوہربراثیہؒ 80 - حضرت اُم ابو سفیان ثوریؒ 81 - بی بی رابعہ عدویہؒ 82 - حضرت اُمّ ربیعۃ الرائےؒ 83 - حضرت عفیرہ العابدؒ 84 - حضرت عبقرہ عابدہؒ 85 - بی بی فضہؒ 86 - اُمّ زینب فاطمہ بنتِ عباسؒ 87 - بی بی کردیہؒ 88 - بی بی اُم طلقؒ 89 - حضرت نفیسہ بنتِ حسنؒ 90 - بی بی مریم بصریہؒ 91 - حضرت ام امام بخاریؒ 92 - بی بی اُم احسانؒ 93 - بی بی فاطمہ بنتِ المثنیٰ ؒ 94 - بی بی ست الملوکؒ 95 - حضرت فاطمہ خضرویہؒ 96 - جاریہ مجہولہؒ 97 - حبیبہ مصریہؒ 98 - جاریہ سوداؒ 99 - حضرت لبابہ متعبدہؒ 100 - حضرت ریحانہ والیہؒ 101 - بی بی امتہ الجیلؒ 102 - بی بی میمونہؒ 103 - فاطمہ بنتِ عبدالرحمٰنؒ 104 - کریمہ بنت محمد مروزیہؒ 105 - بی بی رابعہ شامیہؒ 106 - اُمّ محمد زینبؒ 107 - حضرت آمنہ رملیہؒ 108 - حضرت میمونہ سوداءؒ 109 - بی بی اُم ہارونؒ 110 - حضرت میمونہ واعظؒ 111 - حضرت شعدانہؒ 112 - بی بی عاطفہؒ 113 - کنیز فاطمہؒ 114 - بنت شاہ بن شجاع کرمانیؒ 115 - اُمّ الابرارؒ (صادقہ) 116 - بی بی صائمہؒ 117 - سیدہ فاطمہ ام الخیرؒ 118 - بی بی خدیجہ جیلانیؒ 119 - بی بی زلیخاؒ 120 - بی بی قرسم خاتونؒ 121 - حضرت ہاجرہ بی بیؒ 122 - بی بی سارہؒ 123 - حضرت اُم محمدؒ 124 - بی بی اُم علیؒ 125 - مریم بی اماںؒ 126 - بی اماں صاحبہؒ 127 - سَکّو بائیؒ 128 - عاقل بی بیؒ 129 - بی بی تاریؒ 130 - مائی نوریؒ 131 - بی بی معروفہؒ 132 - بی بی دمنؒ 133 - بی بی حفضہؒ 134 - بی بی حفصہؒ بنت شریں 135 - بی بی غریب نوازؒ (مائی لاڈو) 136 - بی بی یمامہ بتولؒ 137 - بی بی میمونہ حفیظؒ 138 - بی بی مریم فاطمہؒ 139 - امت الحفیظؒ (حفیظ آپا) 140 - شہزادی فاطمہ خانمؒ 141 - بی بی مائی فاطمہؒ 142 - بی بی راستیؒ 143 - بی بی پاک صابرہؒ 144 - بی بی جمال خاتونؒ 145 - بی بی فاطمہ خاتونؒ 146 - کوئل 147 - مائی رابوؒ 148 - زینب پھوپی جیؒ 149 - بی بی میراں ماںؒ 150 - بی بی رانیؒ 151 - بی بی حاجیانیؒ 152 - اماں جیؒ 153 - بی بی حورؒ 154 - مائی حمیدہؒ 155 - لل ماجیؒ 156 - بی بی سائرہؒ 157 - مائی صاحبہؒ 158 - حضرت بی بی پاک دامناںؒ 159 - بی بی الکنزہ تبریزؒ 160 - بی بی عنیزہؒ 161 - بی بی بنت کعبؒ 162 - بی بی ستارہؒ 163 - شمامہ بنت اسدؒ 164 - ملّانی جیؒ 165 - بی بی نور بھریؒ 166 - مائی جنتؒ 167 - بی بی سعیدہؒ 168 - بی بی وردہؒ 169 - بی بی عائشہ علیؒ 170 - بی بی علینہؒ 171 - اُمّ معاذؒ 172 - عرشیہ بنت شمسؒ 173 - آپا جیؒ 174 - حضرت سعیدہ بی بیؒ 175 - طلاق کے مسا ئل
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)