قلندر بابا اولیاء

مکمل کتاب : سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ

مصنف : سہیل احمد عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14741

آپ کا نام محمد عظیم، تخلص برخیا اورلقب قلندر بابا اولیاءؒ ہے۔ قلندر بابا رشتہ میں باباتاج الدینؒ ناگپور کے نواسے ہیں۔

قلندر بابااولیاء ۱۸۸۹؁ء میں قصبہ خورجہ ضلع بلند شہر یوپی (بھارت )میں پیداہوئے۔ قرآنِ پاک اورابتدائی تعلیم محلہ کے مکتب میں حاصل کی۔ ہائی اسکول تک بلند شہر میں پڑھا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں انٹرمیں داخلہ لے لیا۔ علی گڑھ میں قیام کے دوران آپ کی طبیعت میں درویشی کی طرف میلان پیدا ہوگیا۔ اسی اثنا میں قلندر باباؒ اپنے نانا باباتاج الدینؒ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ نانا نے انہیں اپنے پاس روک لیا۔ قلندر بابا کے والد کو جب اس بات کا علم ہوا تو وہ ناگپورگئے اور باباتاج الدینؒ سے عرض کیا۔ اسے علی گڑھ واپس بھیج دیجئے۔ اس کی تعلیم نامکمل رہ جائے گی۔

استادوں کے استاد، واقفِ اسرارورموز، حاملِ علمِ لدنی، باباتاج الدینؒ نے فرمایا کہ ’’اگر اس سے زیادہ اسے پڑھایا گیا جتنا یہ اب تک پڑھ چکاہے تو یہ میرے کام کا نہیں رہے گا۔ ‘‘

قلندر بابا کے والد نے ایک مشفق باپ کی طرح بیٹے کو سمجھایا۔اور جب دیکھا کہ بیٹے کا میلان فقر کی طرف ہے تو انہوں نے یہ کہہ کر ’’بیٹے! تم خود سمجھ دارہو۔ جس طرح چاہو اپنا مستقبل تعمیرکرو۔‘‘انہیں ان کے حال پر چھوڑدو۔

قلندر بابااولیاءؒ بابا تاج الدینؒ کے پاس نو سال مقیم رہے۔ باباتاج الدینؒ نے نو سال تک ان کی روحانی تربیت فرمائی۔ تربیت کے زمانے میں ہونے والے بیشمار واقعات میں سے چند واقعات کا تذکرہ اورعلمی توجیہ قلندر بابا اولیاؒ نے کتاب ’’تذکرۂ تاج الدینؒ ‘‘میں کی ہے۔

تربیت کے زمانے میں قلندربابا کی والدہ سعیدہ بی بی چار بیٹیوں اور دو بیٹوں کو چھوڑکر اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ قلندر بابا اپنے چھوٹے بھائی بہنوں کی تربیت اورنگہداشت پر کمربستہ ہوگئے اور بچیوں کی تربیت کے سلسلے میں دقّت پیش آئی تو بابا تاج الدینؒ کے ارشاد کے مطابق ان کے ایک عقیدت مند کی صاحب زادی سے دہلی میں آپ کی شادی ہوگئی۔

شادی کے بعد قلندر باباؒ دہلی میں قیام پذیرہوگئے۔ سلسلۂ معاش قائم رکھنے کے لئے مختلف رسائل اور جرائد کی صحافت اور شعراء کے دیوانوں کی اصلاح اورترتیب کا کام اپنے لئے منتخب کیا۔

تقسیمِ ہند کے بعد قلندر بابا اپنے والد، بہن، بھائیوں اور اہل وعیال کے ساتھ کراچی آگئے۔ اور لی مارکیٹ میں ایک خستہ حال مکان کرائے پر لیا۔ کچھ عرصہ بعد کمشنر بحالیات، خاں بہادر عبداللطیف نے جو بابا تاج الدینؒ کے عقیدتمند تھے، قلندر باباسے کہا کہ ایک درخواست لکھ دیجئے تاکہ آپ کے لئے کوئی اچھا سا مکان الاٹ کردیا جائے۔ قلندر بابا نے اس درخواست پر توجہ نہ دی۔ اور اسی مکان میں رہتے رہے۔ کچھ عرصہ بعد آپ اردو ’ڈان‘ میں سب ایڈیٹر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اس کے بعد ایک عرصہ تک رسالہ نقّاد میں کام کرتے رہے۔ کچھ رسالوں کے ادارت کے فرائض بھی انجام دیئے۔ اورکئی مشہور کہانیوں کے سلسلے بھی قلم بند کئے۔

۱۹۵۶؁ء میں سلسلۂ سہروردیہ کے بزرگ، قطب ارشاد حضرت ابوالفیض قلندر علی سہروردیؒ کراچی تشریف لائے۔ قلندر باباؒ ان کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بیعت ہونے کی درخواست کی ۔ حضرت ابوالفیضؒ نے رات کو تین بجے آنے کو کہا۔ سخت سردی کے عالم میں قلندر باباؒ گرانڈ ہوٹل ہیکلوڈروڈ کی سیڑھیوں پر رات کے دو بجے جاکر بیٹھ گئے۔ ٹھیک تین بجے سہروردی بزرگ باہر آئے اور ساتھ لے کر کمرے میں اندر پہنچے۔ سامنے بٹھاکر پیشانی پر تین پھونکیں ماریں۔ پہلی پھونک میں عالمِ ارواح منکشف ہوگیا، دوسری پھونک میں عالمِ ملکوت و جبروت سامنے آگیا اور تیسری پھونک میں قلندر بابا اولیاء نے عرشِ معلی کا مشاہد ہ کیا۔

حضرت ابو الفیض سروردیؒ نے تین ہفتے میں کتب ارشاد کی تعلیمات دے کر خلافت عطا کر دی۔ اس کے بعد شیخ نجم الدین کبریٰؒ کی روح پرفتوح نے قلندر باباؒ کی روحانی تعلیم شروع کی اور پھر یہ سلسلہ یہاں تک پہنچا کہ سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے براہِ راست علمِ لدنی عطا فرمایا اور حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ہمت اور نسبت کے ساتھ بارگاہِ ربُّ العزت میں پیشی ہوئی۔ اور اسرارورموز کا علم حاصل ہوا۔ اس زمانے میں قلندر بابا اولیاؒء نے مسلسل دس رات اور دس دن شبِ بیداری کی اور تہجّد کی نوافل میں کئی کئی سو مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھی۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 194 تا 198

سوانح حیات بابا تاج الدین ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین :

انتساب پیش لفظ اقتباس 1 - روحانی انسان 2 - نام اور القاب 3 - خاندان 4 - پیدائش 5 - بچپن اورجوانی 6 - فوج میں شمولیت 7 - دو نوکریاں نہیں کرتے 8 - نسبت فیضان 9 - پاگل جھونپڑی 10 - شکردرہ میں قیام 11 - واکی میں قیام 12 - شکردرہ کو واپسی 13 - معمولات 14 - اندازِ گفتگو 15 - رحمت و شفقت 16 - تعلیم و تلقین 17 - کشف و کرامات 18 - آگ 19 - مقدمہ 20 - طمانچے 21 - پتّہ اور انجن 22 - سول سرجن 23 - قریب المرگ لڑکی 24 - اجنبی بیرسٹر 25 - دنیا سے رخصتی 26 - جبلِ عرفات 27 - بحالی کا حکم 28 - دیکھنے کی چیز 29 - لمبی نکو کرورے 30 - غیبی ہاتھ 31 - میڈیکل سرٹیفکیٹ 32 - مشک کی خوشبو 33 - شیرو 34 - سرکشن پرشاد کی حاضری 35 - لڈو اور اولاد 36 - سزائے موت 37 - دست گیر 38 - دوتھال میں سارا ہے 39 - بدکردار لڑکا 40 - اجمیر یہیں ہے 41 - یہ اچھا پڑھے گا 42 - بارش میں آگ 43 - چھوت چھات 45 - ایک آدمی دوجسم۔۔۔؟ 46 - بڑے کھلاتے اچھے ہو جاتے 47 - معذور لڑکی 48 - کالے اور لال منہ کے بندر 49 - سونا بنانے کا نسخہ 50 - درشن دیوتا 51 - تحصیلدار 52 - محبوب کا دیدار 53 - پانچ جوتے 54 - بیگم صاحبہ بھوپال 55 - فاتحہ پڑھو 56 - ABDUS SAMAD SUSPENDED 57 - بدیسی مال 58 - آدھا دیوان 59 - کیوں دوڑتے ہو حضرت 60 - دال بھات 61 - اٹیک، فائر 62 - علی بردران اورگاندھی جی 63 - بے تیغ سپاہی 64 - ہندو مسلم فساد 65 - بھوت بنگلہ 66 - اللہ اللہ کر کے بیٹھ جاؤ 67 - شاعری 68 - وصال 69 - فیض اور فیض یافتگان 70 - حضرت انسان علی شاہ 71 - مریم بی اماں 72 - بابا قادر اولیاء 73 - حضرت مولانا محمد یوسف شاہ 74 - خواجہ علی امیرالدین 75 - حضرت قادر محی الدین 76 - مہاراجہ رگھو جی راؤ 77 - حضرت فتح محمد شاہ 78 - حضرت کملی والے شاہ 79 - حضرت رسول بابا 80 - حضرت مسکین شاہ 81 - حضرت اللہ کریم 82 - حضرت بابا عبدالرحمٰن 83 - حضرت بابا عبدالکریم 84 - حضرت حکیم نعیم الدین 85 - حضرت محمد عبدالعزیز عرف نانامیاں 86 - نیتا آنند بابا نیل کنٹھ راؤ 87 - سکّوبائی 88 - بی اماں صاحبہ 89 - حضرت دوّا بابا 90 - نانی صاحبہ 91 - حضرت محمد غوث بابا 92 - قاضی امجد علی 93 - حضرت فرید الدین کریم بابا 94 - قلندر بابا اولیاء 94.1 - سلسلۂ عظیمیہ 94.2 - لوح و قلم 94.3 - نقشے اور گراف 94.4 - رباعیات
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)