یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔

ذات الٰہی

مکمل کتاب : مراقبہ

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=12517

حضور اکرم علیہ الصلوٰۃ والسّلام کا ذہن مبارک اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھتا ہے اور ا س پر تجلیاتِ ربانی نازل ہوتی رہتی ہیں جب روحانیت کے راستے پر سفر کرنے والا کوئی شخص حضور علیہ الصلوٰۃ والسّلام سے روحانی طور پر اس درجہ قربت حاصل کر لیتا ہے کہ اس کا ذہن حضور علیہ الصلوٰۃ والسّلام کی رحمت اور انوار ِنبوت کے فیضان سے مصفی ہو جاتا ہے تو اس پر اللہ کی تجلیات کا نزول شروع ہو جاتا ہے۔ عملی طور پر اس مشاہدے کو مستحکم کرنے کے لئے ذات باری تعالیٰ کا تصور کرایا جاتا ہے تا کہ نسبت کی جڑیں گہری ہو جائیں اور عرفانِ ذات کا سفر جاری رہے۔ جب اس راستے پر چلنے والا کوئی شخص تجلیاتِ ذات میں انہماک حاصل کر لیتا ہے تو اس مقام کو ’’فنا فی اللہ‘‘ یا ’’فنا فی الذات‘‘ کہتے ہیں۔
تصور ذات میں صفات کے بجائے اللہ کی ذات کا تصور کیا جاتا ہے۔ اللہ کی ذات الفاظ اور بیان سے باہر ہے اور ذہن کی کوئی بھی پرواز اللہ کی ذات کا احاطہ نہیں کر سکتی۔ البتہ ادراک کی حدوں میں اللہ کی موجودگی کو محسوس کیا جا سکتا ہے۔

قرآن پاک میں ارشاد ہے:

’’اور کسی آدمی کی حد نہیں کہ اس سے باتیں کرے۔ اللہ، مگر اشارہ سے یا پردے کے پیچھے سے یا بھیجے پیغام لانے والا۔‘‘
(سورہ شوریٰ آیت 51)

اس آیت میں انسانی حواس کی رسائی بیان ہوئی ہے۔ جب اللہ انسان کو مخاطب کرتے ہیں تو اشارہ کرتے ہیں اور دل دیکھ اور جان لیتا ہے۔ اللہ کے اس طرز ِتکلم کو ’’وحی‘‘ کہتے ہیں۔ دوسری طرز میں اللہ ایلچی کے ذریعے بات کرتے ہیں۔ یعنی آنکھیں ایلچی کو دیکھتی ہیں۔ تیسرا طریقہ یہ ہے کہ اللہ جلّ شانہ  اپنے بندے پر رونمائی کرتے ہیں۔ اس طرز کا نام ’’حجاب‘‘ ہے۔ مثلاً اللہ ایک جمیل اور نور علیٰ نور صورت میں بندے پر جلوہ فرماتے ہیں۔ یہ جمیل صور ت اللہ نہیں بلکہ حجاب ہے۔

تصور ذات کے مراقبہ میں الفاظ اور بیان کی مختلف طرزوں میں اللہ کی طرف رجوع کیا جاتا ہے۔ تصور ذات کے بہت سےطریقےہیں:

  1. صاحب ِمراقبہ تصور کرتا ہے کہ اس کے قلب پر اسم ’’اللہ‘‘ نورانی الفاظ میں لکھا ہوا ہے اور اس کی نورانی شعاعوں سے سارا عالم منور ہے۔
  2. وہ عرش پر اللہ کے حضور سجدہ ریز ہے۔
  3. اللہ تعالیٰ کی ذات تجلی کی صورت میں اس کے سامنے ہے۔
  4. اللہ اس پر توجہ فرما رہے ہیں اور توجہ انوار کی صورت میں اس پر وارد ہو رہی ہے۔
  5. روحانیت کا طالب یہ تصور کرتا ہے کہ اللہ اس کو دیکھ رہے ہیں۔ اس کو مراقبہ رویت کہتے ہیں۔
  6. قرآن پاک میں ارشاد ہے:

’’تم جہاں کہیں بھی ہو اللہ تمہارے ساتھ ہے۔‘‘

چنانچہ مراقبہ میں اللہ کے ساتھ ہونے کا تصور کیا جاتا ہے۔ اس مراقبہ کو مراقبہ معیت کہتے ہیں۔

  1. مراقبہ میں اس آیت کا تصور قائم کیا جاتا ہے کہ:

’’ہم تمہاری رگِ جان سے بھی زیادہ قریب ہیں۔‘‘

اس مراقبہ کا نام مراقبہ اقرب ہے۔

  1. ’’جدھر منہ کرو ادھر اللہ ہے۔‘‘

مراقبہ میں اس آیت کے مطابق یہ تصور کیا جاتا ہے کہ ہر طرف اللہ ہی اللہ ہے۔

  1. قرآن پاک میں ہے:

’’اللہ ہر چیز کو احاطہ کئے ہوئے ہے۔‘‘

چنانچہ صاحبِ مراقبہ یہ تصور کرتا ہے کہ اللہ تمام اشیاء اور ساری کائنات کا احاطہ کئے ہوئے ہیں۔

  1. مراقبہ میں اللہ کی ہستی کو ایک لامحدود سمندر خیال کرتے ہوئے یہ تصور کیا جاتا ہے کہ صاحب ِمراقبہ ایک قطرے کی مانند اس سمندر میں ڈوبا ہوا ہے۔
  2. یہ تصور کیا جاتا ہے کہ کائنات فنا ہو کر عدم ہو گئی ہے اور صرف اللہ باقی ہے۔

 

جب سالک کو تصور ِذات میں کمال حاصل ہو جاتا ہے تو وہ روحانی استاد کی توجہ اور حضور محمد الرّسول اللہ علیہ الصلوٰۃ والسّلام کے تصرف و رحمت سے تجلی ذات کا ادراک کر لیتا ہے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 326 تا 329

یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔

مراقبہ کے مضامین :

انتساب 1 - انفس و آفاق 2 - ارتکاز توجہ 3 - روحانی دماغ 4 - خیالات کی لہریں 5 - تیسری آنکھ 6 - فلم اور اسکرین 7 - روح کی حرکت 8.1 - برقی نظام 8.2 - تین کرنٹ 9.1 - تین پرت 9.2 - نظر کا قانون 10 - كائنات کا قلب 11 - نظریہ توحید 12.1 - مراقبہ اور مذہب 12.2 - تفکر 12.3 - حضرت ابراہیم ؑ 12.4 - حضرت موسیٰ ؑ 12.5 - حضرت مریم ؑ 12.6 - حضرت عیسیٰ ؑ 12.7 - غار حرا 12.8 - توجہ الی اللہ 12.9 - نماز اور مراقبہ 12.10 - ذکر و فکر 12.11 - مذاہب عالم 13.1 - مراقبہ کے فوائد 13.2 - شیزو فرینیا 13.3 - مینیا 14.1 - مدارج 14.2 - غنود 14.3 - رنگین خواب 14.4 - بیماریوں سے متعلق خواب 14.5 - مشورے 14.6 - نشاندہی 14.7 - مستقبل سے متعلق خواب 15.1 - لطیف احساسات 15.2 - ادراک 15.3 - ورود 15.4 - الہام 15.5 - وحی کی حقیقت 15.6 - کشف 16 - سیر 17 - فتح 18.1 - مراقبہ کی اقسام 18.2 - وضاحت 18.3 - عملی پروگرام 18.4 - اندازِ نشست 18.5 - جگہ اور اوقات 18.6 - مادی امداد 18.7 - تصور 18.8 - گریز 18.9 - مراقبہ اور نیند 18.10 - توانائی کا ذخیرہ 19.1 - معاون مشقیں 19.2 - سانس 19.3 - استغراق 20.1 - چار مہینے 20.2 - قوتِ مدافعت 20.3 - دماغی کمزوری 21 - روحانی نظریہ علاج 22.1 - رنگ روشنی کا مراقبہ 22.2 - نیلی روشنی 22.3 - زرد روشنی 22.4 - نارنجی روشنی 22.5 - سبز روشنی 22.6 - سرخ روشنی 22.7 - جامنی روشنی 22.8 - گلابی روشنی 23 - مرتبہ احسان 24 - غیب کی دنیا 25.1 - مراقبہ موت 25.2 - اعراف 25.3 - عظیم الشان شہر 25.4 - کاروبار 25.5 - علمائے سوء 25.6 - لگائی بجھائی 25.7 - غیبت 25.8 - اونچی اونچی بلڈنگیں 25.9 - ملک الموت 25.10 - مراقبہ نور 26.1 - کشف القبور 26.2 - شاہ عبدالعزیز دہلویؒ 27 - روح کا لباس 28.1 - ہاتف غیبی 28.2 - تفہیم 28.3 - روحانی سیر 28.4 - مراقبہ قلب 28.5 - مراقبہ وحدت 28.6 - ’’لا‘‘ کا مراقبہ 28.7 - مراقبہ عدم 28.8 - فنا کا مراقبہ 28.9 - مراقبہ، اللہ کے نام 28.10 - اسم ذات 29 - تصورشیخ 30 - تصور رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام 31 - ذات الٰہی
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)