خلا ئی تسخیر

مکمل کتاب : آوازِ دوست

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6228

اس مادّی ترقی یافتہ، پُر آشوب، احساسِ عدم تحفظ کے عفریت، بے اطمینانی، ڈر اور خوف کے شجر اور رُوحانی اقدار سے دور زمانہ میں بھی ایسے پاکیزہ نفس حضرات موجود ہیں جن کے قلوب میں اللہ اور اس کے رسولؐ کے مشن کی شمع روشن ہے۔ رحمتیں ہوں ان پروانوں پر جنہوں نے رحمت الّلعالمینؐ کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیئے رُوحانی ڈائجسٹ کو ایک گھر سے دوسرے گھر پہنچایا۔ مساجد میں، خانقاہوں میں، مجلسوں اور لائبریریوں میں، اپنے اور اپنے احباب کے ڈرائنگ رومز میں اس رسالہ کی نورانی اور رُوحانی تحریروں کی ضوفشانی سے لوگوں کے دل منوّر کئے۔ یہ آپ کی پرخلوص کوششوں، ایثار اور دل میں اللہ کے دین کی تڑپ کا نتیجہ ہے کہ چند سال کی مختصر مدت میں آپ کا رُوحانی ڈائجسٹ دنیا کے ہر خطے میں نبی ﷺ اور ان کے جانشیں اہل اللہ کے “پیغام سعید” کوعام کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے۔ مشائخ اور اُن علماء حضرات کے ہم سب اراکین ادارہ اور قارئین شکر گزار ہیں جو اس کی اشاعت میں کمر بستہ ہیں، جو منبرِسولؐ پر اس کا تذکرہ کرتے ہیں اور مجالسِ حسنہ میں اس کی تحریریں پڑھ کر یہ بتاتے ہیں کہ انسان کا مقصد حیات اپنی رُوح سے واقفیت حاصل کرنا ہے۔
ہم اپنے قارئین کے گراں قدر مشوروں سے ایسے دل چسپ اور فکر انگیز اضافے کرنا چاہتے ہیں جن سے سسکتی ہوئی انسانیت پر یہ بات منکشف ہو جائے کہ قرآن سائنسی فارمولوں کی ایک دستاویز ہے۔ اس کی مقدّس آیات میں تفکر کیا جائے تو ہم خلائی تسخیر میں ایسا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جہاں سائنس داں کھربوں ڈالر خرچ کر کے بھی نہیں پہنچ سکے ہیں۔
قرآن پاک کے ارشاد کے مطابق تسخیر کائنات ہمارا ورثہ ہے جس پر قدغن لگا کر دیز پردے ڈال دئیے گئے ہیں۔ ہماری برابر کوشش ہے کہ ہم اذہان تیار کر کے بتدریج وہ بات منظر عام پر لے آئیں جو “فی الارض خلیفہ” کی حیثیت سے ہمیں چار وانگ عالم میں نمایاں اور ممتاز کر دے اور اللہ تعالیٰ کے قانون کے مطابق زمین و آسمان پر ہماری حکمرانی قائم ہو جائے۔
آپ سے درخواست ہے کہ بدستورِ سابق نور سے مرکب ان تحریروں کو زیادہ سے زیادہ متعارف کراتے رہیں۔ رسالے پڑے لکھے لوگوں کی خدمت میں پیش کریں۔ کم تعلیم یافتہ بہنوں، بھائیوں اور بزرگوں کو خود پڑھ کر سنائیں۔ مسائل اور مشکلات میں اللہ کی مخلوق کی جب خدمت کریں، پریشانیوں، مصیبتوں، الجھنوں اور لاعلاج بیماریوں کے سدّ باب کے لیئے جہاں میری ضرورت ہو مجھے مطلع کریں۔ انشاءاللہ ہم سب سرخرو ہوں گے کہ ہمارے اوپر اللہ کے کریم اور رحیم ﷺکا سایہ ہے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 143 تا 144

آوازِ دوست کے مضامین :

1 - مذہب اور ہماری نسل 2 - آتش بازی 3 - ماں 4 - امتحان 5 - بادشاہی 6 - امانت 7 - خود فراموشی 8 - دُعا 9 - مائیکرو فلم 10 - دولت کے پجاری 11 - ستائیس جنوری 12 - توانائی 13 - پرندے 14 - سکون 15 - آتش فشاں 16 - ایٹم بم 17 - من موہنی صورت 18 - ریشم کا کیڑا 19 - پَرواز 20 - روشنیوں کا اسراف 21 - مٹی کا شعور 22 - میٹھی نیند 23 - دادی اماں 24 - ننھی منی مخلوق 25 - اسرائیل 26 - کفران نعمت 27 - عورت 28 - لہریں 29 - قیامت 30 - محبوب 31 - اللہ میاں 32 - تاجُ الدّین بابا ؒ 33 - چڑیاگھر 34 - پیو ند کا ری 35 - روزہ 36 - غار حرا میں مراقبہ 37 - نماز 38 - وراثت 39 - خلا ئی تسخیر 40 - غلام قومیں 41 - عدم تحفظ کا احساس 42 - روشنی 43 - محبت کے گیت 44 - شاہکار تصویر 45 - تین دوست 46 - نورا نی چہرے 47 - آدم و حوا 48 - محا سبہ 49 - کیمرہ 50 - قلندر بابا اولیا ء ؒ 51 - رُوحانی آنکھ 52 - شعُوری دبستان 53 - مائی صاحبہؒ 54 - جاودانی زندگی 55 - ماضی اور مستقبل 56 - خاکی پنجرہ 57 - اسٹیم 58 - ایجادات 59 - بت پرستی 60 - ماورائی ڈوریاں 61 - مرکزی نقطہ 62 - پیاسی زمین 63 - وجدان 64 - سیلاب 65 - مرشد اور مرید 66 - راکھ کا ڈھیر 67 - اڑن کھٹولے
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)