حضور غوث پاک

مکمل کتاب : ذات کا عرفان

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6580

سوال: بڑے پیر صاحب حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی ذات بابرکات ‘‘غوث پاک’’ کے نام سے جانی اور پہچانی جاتی ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ کیا ہے؟
جواب: حضرت سیدنا عبدالقادر جیلانیؒ ان بزرگوں میں ہیں جن کی کرامات بے شمار ہیں اور لوگ ان کرامات کا تذکرہ تو بہت کرتے ہیں لیکن حضرت کی تعلیمات کا پہلو کم بیان ہوتا ہے۔ پیران پیر دستگیر کے شاگرد، متوسلین، مریدین اور عقیدت مندوں کا یہ مشن رہا ہے کہ ان کے علوم کو آگے بڑھائیں اور تسخیر کائنات کے فارمولے آشکار کریں۔
صاحب کشف و شہود حضرات جانتے ہیں کہ حضرت شاہ جیلاںؒ اس وقت سرور کائنات رسول اللہﷺ کے دربار عالی مقام میں ‘‘وزیر حضور’’ کے منصب پر فائز ہیں۔ یہ ایک ایسا عہدہ ہے جس کی عظمت و جلالت کا اندازہ مشکل ہے۔ کسی صاحب کشف و الہام سے کوئی خرق عادت صادر ہوتی ہے تو ہم اسے مافوق الفطرت کہہ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ حالانکہ کوئی چیز فطرت کے قانون سے باہر نہیں ہے۔ یہ ایک ایسی کم فہمی ہے جس کی بناء پر ہم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے علوم سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ آج کی سائنس مادے کی بھول بھلیوں سے نکلنے کے لئے ہاتھ پیر مار رہی ہے۔ وہی بات جو قدسی نفس روحانی لوگ مختلف انداز میں بیان کر چکے ہیں آج آئن سٹائن اور وائن برگ کی تھیوری کے خوشنما پردے میں سائنس کی علمی کاوشوں کا محور بن گئی ہے۔
آسمانی صحائف کی روشنی میں اللہ کا کوئی بندہ جب یہ کہتا ہے کہ ایک ہی طاقت جو محیط ہے۔ وہی طاقت ابتداء ہے، انتہا ہے، اول و آخر ہے تو یہ بات مادہ پرست علماء کے پیچیدہ ذہن قبول نہیں کرتے۔ لیکن اسی بات کو جب سائنس دان جوہری توانائی (ایٹم) کے حوالے سے بیان کرتے ہیں تو یہ ایک اچنبھے کی بات بن جاتی ہے۔
ایٹم کی تھیوری اور نظریہ اضافیت سے ہمارے سامنے ریاضی کے مختلف فارمولے آ جاتے ہیں اور جب ہم سے اسلاف کے صادر شدہ کرامات کی تشریح طلب کی جاتی ہے تو ہم گونگے بہروں کی طرح مخاطب کا منہ تکتے رہ جاتے ہیں۔ حالانکہ کرامات بھی ماورائی علوم کی ایک قد آور شاخ ہے۔ جس کے پس منظر میں قدرت کی واضح نشانیاں ہیں۔ حق یہ ہے کہ خرق عادت اور کرامات بھی قدرت کے قوانین کی بنیاد پر ظہور میں آتی ہیں۔ روحانی انسان ایک ایسا سائنسدان ہوتا ہے جو نہ صرف قدرت کے فارمولوں کو ان کی اصل صورت میں جانتا ہے بلکہ وسائل اور وقت کو درمیان میں لائے بغیر ماہیت قلب ٹرانسفامیشن کر کے توانائی کو مادے کی شکل و صورت بخش دیتا ہے۔
حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی تعلیمات کو فروغ دے کر اور ان پر خلوص نیت سے عمل پیرا ہو کر ہم جہنم زاد زندگی سے محفوظ و مامون ہو سکتے ہیں اور اپنے اندر کی آنکھ سے سماوات میں موجود اللہ کی نشانیوں کا مشاہدہ کر کے اس آیت کی عملی تفسیر بن سکتے ہیں۔
الا ان اولیاء اللہ لا خوف علیہم و لا ھم یحزنونo
‘‘اللہ کے دوستوں کو خوف ہوتا ہے اور نہ وہ غم آشنا زندگی سے مانوس ہوتے ہیں۔’’

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 135 تا 136

ذات کا عرفان کے مضامین :

ترتیب و پیشکش 1 - ذات روح اور جسم 2 - روشنی کی رفتار 3 - ٹیلی پیتھی کیا ہے؟ 4 - خواب کا علم 7 - دنیا آخرت کی کھیتی 8 - عالم اعراف کی سیر 5 - عذاب قبر سے مراد 6 - اپنی سوچ بدلیں 9 - اللہ کو پہچانئے 10 - اللہ کا امین 11 - ذات مطلق کی شناخت 12 - مرد حق 13 - تعویذ اور ہندسے کیا کام کرتے ہیں؟ 14 - عالم اعراف اور عالم برزخ میں فرق 15 - جنات کی حقیقت 16 - اہرام مصر کیا ہیں؟ 18 - اللہ ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے 19 - نفس کی خواہش 20 - روح امر الٰہی ہے 17 - اللہ کی جان 21 - حضور غوث پاک 22 - روشنی + نور = نور مطلق 23 - کرامات اور سائنس 24 - ذات کا عرفان 25 - خواب میں مستقبل کا انکشاف ہوتا ہے 26 - میری ڈائری 27 - مراقبہ کی تعریف 28 - شک کیا ہے 29 - وسط ایشیا میں نظام خانقاہی کا کردار 30 - دوبئی میں کتاب تجلیات کی رونمائی کے موقع پر 31 - انگلینڈ میں خطاب 32 - بی بی سی کے لئے ایک انٹرویو 33 - خواب اور بیداری 34 - مسلمان اور تسخیر کائنات 35 - علم الاسماء کیا ہیں؟ 36 - روحانی استاد اور ٹیلی پیتھی 39 - قرآن کانفرنس 40 - کمزور بچے کیوں؟ 37 - تلاوت اور توجہ 38 - روحانیت اور قلب
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)