بغیر استاد کیا نقصان ہوتا ہے؟

مکمل کتاب : روح کی پکار

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=13285

 

سوال: ٹیلی پیتھی کے اسباق میں یہ بات کئی بار کہی جا چکی ہے کہ ٹیلی پیتھی، ہپناٹزم اور اس نَوع کی دیگر مشقیں جن کا مقصد ذہنی قوّتوں کو بیدار کرنا ہوتا ہے کسی ماہر استاد کی اجازت و نگرانی کے بغیر نہیں کرنی چاہئیں۔ یقیناً اس تنبیہہ کے پسِ پشت ٹھوس حقائق ہوں گے۔ کیا آپ اس امر پر روشنی دالیں گے کہ بغیر استاد کی نگرانی کے اس قسم کی مشقیں کرنے سے آدمی کو کیا نقصان پہنچ سکتا ہے؟
جواب: اگر کوئی شخص از خود اس قسم کی مشقیں شروع کر دے جس میں شعوری سکت نہیں ہے یا کم ہے تو وہ بہت جلد جسم میں خون کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے۔ آہستہ آہستہ سارا جسم سوکھنے لگتا ہے۔ معدے کا فعل بگڑ سکتا ہے اور پھیپھڑوں کی کارکردگی کم ہو سکتی ہے۔ شعور کے اوپر اگر سکت سے زیادہ وزن پڑ جاتا ہے تو آدمی کا دماغی توازن خراب ہو جاتا ہے۔ ٹیلی پیتھی کی مشقیں کرنے سے لاشعور کو تحریک ملتی ہے جس کی وجہ سے شعور پر دباؤ پڑتا ہے۔ لہٰذا وہ دماغ کو بھاری کر کے ان مشقوں سے باز رکھنا چاہتا ہے۔ کبھی کبھی یہ بھاری پن سخت اشتعال، جذباتی گھٹن، سماجی اونچ نیچ اور گہرے احساس کمتری کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اسی لئے روحانی استاد مشقیں شروع کرنے سے پہلے طلبہ اورطالبات کے ذہنوں کی صفائی پر بطورِ خاص زور دیتے ہیں۔
بلا اجازت مشقیں کرنے سے جنسی جذبات بھڑک اٹھنے اور جنسی امراض پیدا ہو جانے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے جبکہ ان مشقوں کے دَوران جنسی توانائی کو محفوظ رکھنے کی بالخصوص ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ اس کو اندھا دھند خرچ کرتے رہنے سے یہ مشقین نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
میرے پاس ایک لڑکی کو لایا گیا۔ شکایت یہ بتائی گئی کہ اس کی آنکھیں آسمان کو گھورتی رہتی ہیں اور کچھ دیر بعد اس کے اعصاب اکڑ جاتے ہیں اور وہ بے ہوش ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔اور اب صورتِ حال یہ ہے کہ خواب آور تیز دوائیں بھی کام نہیں کرتیں اور یہ لڑکی مستقل بہتر72گھنٹے سے جاگ رہی ہے۔ سب ٹیسٹ نارمل ہیں، جسمانی طور پر کوئی خرابی نہیں معالجین کی سمجھ میں کچھ نہیں آیا۔ لڑکی کو کوئی سایہ نظر آتا ہے جس سے وہ باتیں کرتی رہتی ہے وغیرہ وغیرہ۔
سوالات اور تحلیلِ نفسی کے بعد یہ عقدہ کھلا کہ لڑکی نے کسی رسالے میں ٹیلی پیتھی کے اوپر شائع ہونے والی کہانی سے متاثر ہو کر سورج بینی شروع کر دی تھی اور گھر والوں کے علم میں لائے بغیر دوپہر کو چھت پر جا کر سورج دیکھا کرتی تھی۔ قصہ کوتاہ! یہ علاج تجویز کیا گیا کہ لڑکی کو دن کی روشنی میں کمرہ سے باہر نہ نکالا جائے۔ خواہ یہ کتنا بھی احتجاج کرے۔ خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ بچی ٹھیک ہو گئی۔
اگر یہی مشق قاعدے قرینے سے کسی استاد کے زیر نگرانی کی جاتی تو نتائج منفی نہ ہوتے۔ بلکہ مثبت نتائج مرتّب ہونے سے دماغ طاقتور اور حافظہ روشن ہو جاتا۔ چہرہ میں مقناطیسیت کے چراغ جلتے بجھتے۔ فہم و فراست کے خزانے کھل جاتے۔ غیب بینی کی صلاحیت متحرّک اور بیدار ہو جاتی۔ اور سب سے بڑی بات یہ ہوتی کہ انسانی رشتوں میں محبت کی چاشنی پیدا ہو جاتی۔
ہر علم میں استاد کی جگہ خالی ہے۔ جب تک استاد نہ ہو یہ جگہ پُر نہیں ہوتی۔ ہر پیدا ہونے والے بچہ کو استاد کی ضرورت ہوتی ہے اور ہر بچے کا پہلا استاد اس کی ماں اور اس کا باپ ہوتا ہے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 217 تا 218

روح کی پکار کے مضامین :

0.01 - انتساب 1 - مراقبہ کیا ہے؟ 2 - زمان و مکان کیا ہے؟ 3 - لوحِ محفوظ 4 - خالقِ خدا 5 - اللہ تعالیٰ نظر کیوں نہیں آتے؟ 6 - اللہ تعالیٰ کی امانت کے حصول کے بعد ظالم اور جاہل کیسے؟ 7 - کونسی طرزِ فکر اللہ کے قریب کرتی ہے؟ 8 - روحانی طرزِ فکر کا تجزیہ 9 - روحانیت میں سب سے پہلے کیا ضروری ہے؟ 10 - طرزِ فکر کی منتقلی کس قانون سے ہوتی ہے؟ 11 - زمان (Time) کی حدود 12 - نفس کیا ہے؟ 13 - درست طرزِ فکر کونسی ہے؟ 14 - مرشد کو ظاہری آنکھ سے نہ دیکھا ہو 15 - کیا مراقبہ خواب کا تسلسل ہے؟ 16 - اللہ تعالیٰ کے درمیان حجاب 17 - اللہ تعالیٰ بہترین خالق ہیں 18 - اللہ تعالیٰ ہر چیز پر محیط ہیں 19 - اللہ تعالیٰ کے علم کا عکس 20 - کائنات کے تخلیقی خدوخال 21 - کسی چیز کو سمجھنے کے لئے بنیادی عمل نظر ہے 22 - اللہ تعالیٰ کی صفات 23 - علم استدراج اور علم نوری میں فرق 24 - روحانی تصرّف کیا ہے؟ 25 - اختیاری اور غیر اختیاری طرزِ فکر 26 - بخیلی اور سخاوت 27 - زندگی کی بنیاد 28 - حقیقت مُطلَقہ کیا ہے؟ 29 - یقین کے کیا عوامل ہیں؟ 30 - کیا اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان سب مسخر کر دیا؟ 31 - شُہود کی قسمیں 32 - سائنسی ایجادات 33 - علم کی حیثیت 34 - کیا قرآنی آیات پڑھنی چاہئیں؟ 35 - تعویذ کے اندر کونسی طاقت ہے؟ 36 - فِقہی علم کیا ہے؟ 37 - سلطان کیا ہے؟ 38 - مٹھاس یا نمک 39 - خیالی اور حقیقی خواب 40 - دعا آسمان سے کیوں پھینکی جاتی ہے؟ 41 - مرشد کس طرح فیض منتقل کرتا ہے؟ 42 - کتنی نیند کرنی چاہئے؟ 43 - کیا رنگین روشنیاں غذائی ضروریات پوری کرتی ہیں؟ 44 - طریقت اور شریعت 45 - روح کا عرفان 46 - عام آدمی اور مؤمن میں فرق 47 - حساب کتاب کیا ہوتا ہے؟ 48 - استغنائی طرزِ فکر 49 - خود ترغیبی کیا ہے؟ 50 - کیفیت اور خیال میں فرق 51 - حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد 52 - تدلّیٰ اور علم الاسماء 53 - ارتقائی منازل 54 - نورِ باطن 55 - ذہن بیمار یا جسم بیمار 56 - روح کہاں جاتی ہے؟ 57 - علم الغیب کیا ہے؟ 58 - اللہ کا پسندیدہ بندہ 59 - فنا و بقا کیا ہے؟ 60 - رنج و غم کیوں جمع ہوتے ہیں؟ 61 - وَحدت الوجود اور وَحدت الشُہود 62 - دماغ میں دو کھرب خانے 63 - قلم خشک ہو گیا 64 - ترقی کا فسوں 65 - کون سا رنگ کون سا پتھر؟ 66 - نماز میں حضورِقلب پیدا ہو 67 - روحانی تفسیر 68 - روح سے وُقوف حاصل کرنا 69 - نظر کا قانون 70 - زمان و مکان (Time And Space) 71 - شجرِ ممنوعہ کیا ہے؟ 72 - کائنات کا بنیادی مسالہ 73 - اِرتکازِ توجّہ 74 - جسم میں لطیفے 75 - مادری زبان میں خیالات 76 - تصوّرِ شیخ 77 - کشش کیوں ہوتی ہے؟ 78 - معجزہ، کرامت، اِستدراج کیا ہے؟ 79 - قوّت ارادی کیا ہے؟ 80 - تخلیقی اختیارات 81 - بغیر استاد کیا نقصان ہوتا ہے؟ 82 - سورج بینی کا کیا فائدہ ہے؟ 83 - رَحمۃَ لِّلعالمین 84 - وہاں کی زبان کو سمجھنا 85 - مراقبہ کا حکم 86 - انسانی کوشش کا عمل دخل 87 - اسفل زندگی سے نکلنا 88 - اسمِ اعظم کیا ہے؟ 89 - ہر شئے دو رخوں پر ہے 90 - مؤکل کیا ہوتے ہیں؟ 91 - مذہب کی حقیقت کیا ہے؟ 92 - حواس کہاں سے آتے ہیں؟ 93 - شرحِ صدر کیا ہے؟ 94 - تفکر کی صلاحیت 95 - عشاء کا وقت افضل کیوں ہے؟ 96 - سعید روح اور شَقی روح کیا ہے؟ 97 - حافظے کی سطح 98 - حسبِ خواہش نتیجہ نہ ملنا 99 - نیگیٹیو بینی کیا ہے؟ 100 - اس کتاب میں شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے 101 - یاحي یاقیوم کا کیا مطلب ہے؟
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)