اللہ ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے

مکمل کتاب : ذات کا عرفان

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6574

سوال: جناب آپ نے ہمیں بتایا ہے کہ ‘‘اللہ اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے۔’’ اللہ کہتا ہے ‘‘مجھ سے مانگو میں تمہیں دوں گا’’ لیکن جناب میں تو ایک ماں کی محبت سے بھی محروم ہوں۔
میں سمجھتی ہوں کہ اللہ میری دعاؤں کو سنتا ہے اس لئے میں نے جو بھی مانگا ایک حد میں رہ کر مانگا ہے۔ اللہ وہ ہستی ہے جس نے کن کہہ کر تمام عالم کو تخلیق کر دیا۔ اللہ ایسا بادشاہ ہے کہ اس دنیا میں اور اس دنیا کے علاوہ تمام دنیاؤں میں اس کے حکم کے بغیر پتہ نہیں ہلتا۔ میں سوچتی ہوں کہ میری دعائیں قبول کیوں نہیں ہوتیں۔ اللہ کے خزانے میں تو کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ ہر وقت اللہ کا نام جپتی رہتی ہوں۔ میں اللہ کے ذکر کے بغیر ایک پل بھی زندہ نہیں رہ سکتی۔
عظیمی صاحب! لوگ آپ کو اللہ کا دوست کہتے ہیں۔ مجھے وہ راستہ بتایئے کہ اللہ میری بات کا جواب دے۔ میں اس کی بندی ہوں اس کا در چھوڑ کر آخر کہاں جاؤں؟
جواب: اللہ کی نشانیوں پر غور و فکر کرنے سے بندہ اللہ سے قریب ہو جاتا ہے۔ قرآن پاک میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا واقعہ پڑھیں اور اس کی حکمت پر غور کریں، سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی غار حرا کی سنت پر عمل کریں۔ اللہ مخلوق کی رگ جان سے زیادہ قریب ہے۔ پہلے اپنی جان کے بارے میں تفکر کریں کہ جان کیا ہے، کہاں ہے، کس طرح اس کا سراغ مل سکتا ہے۔ جب بندہ خود کو پہچان لیتا ہے تو رب کو پہچان لیتا ہے۔ اللہ کو ازل میں روح دیکھ چکی ہے۔ اللہ کو مادی آنکھ سے نہیں روح کی آنکھ سے دیکھا جاتا ہے اور روح کے کانوں سے اللہ کی آواز سنی جاتی ہے۔ روح کے دل سے اللہ کی تصدیق کی جاتی ہے۔ یوم ازل اللہ نے جب روحوں کو مخاطب کر کے کہا۔
‘‘میں تمہارا رب ہوں’’ تو روح کے کانوں نے آواز سنی۔ روح کی آنکھوں نے اللہ کی تجلی کا دیدار کیا۔ دل نے اقرار کیا اور روحوں نے کہا:
‘‘جی ہاں آپ ہمارے رب ہیں۔’’
اپنی روح سے متعارف ہونے کے لئے اپنے اندر جھانکئے۔ اس روح سے تعارف حاصل کیجئے جس کے بغیر آپ کھانا کھا سکتی ہیں نہ پانی پی سکتی ہیں اور جس کے بغیر آپ حرکت نہیں کر سکتیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
‘‘میں تمہارے اندر ہوں تم مجھے دیکھتے کیوں نہیں؟’’

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 125 تا 126

ذات کا عرفان کے مضامین :

2 - روشنی کی رفتار 3 - ٹیلی پیتھی کیا ہے؟ 4 - خواب کا علم ترتیب و پیشکش 1 - ذات روح اور جسم 5 - عذاب قبر سے مراد 6 - اپنی سوچ بدلیں 7 - دنیا آخرت کی کھیتی 8 - عالم اعراف کی سیر 9 - اللہ کو پہچانئے 10 - اللہ کا امین 11 - ذات مطلق کی شناخت 12 - مرد حق 13 - تعویذ اور ہندسے کیا کام کرتے ہیں؟ 14 - عالم اعراف اور عالم برزخ میں فرق 15 - جنات کی حقیقت 16 - اہرام مصر کیا ہیں؟ 17 - اللہ کی جان 18 - اللہ ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے 19 - نفس کی خواہش 20 - روح امر الٰہی ہے 23 - کرامات اور سائنس 24 - ذات کا عرفان 21 - حضور غوث پاک 22 - روشنی + نور = نور مطلق 25 - خواب میں مستقبل کا انکشاف ہوتا ہے 26 - میری ڈائری 27 - مراقبہ کی تعریف 28 - شک کیا ہے 29 - وسط ایشیا میں نظام خانقاہی کا کردار 30 - دوبئی میں کتاب تجلیات کی رونمائی کے موقع پر 31 - انگلینڈ میں خطاب 32 - بی بی سی کے لئے ایک انٹرویو 34 - مسلمان اور تسخیر کائنات 35 - علم الاسماء کیا ہیں؟ 36 - روحانی استاد اور ٹیلی پیتھی 33 - خواب اور بیداری 37 - تلاوت اور توجہ 38 - روحانیت اور قلب 39 - قرآن کانفرنس 40 - کمزور بچے کیوں؟
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)