یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔

نفل نمازیں

کتاب : روحانی نماز

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : http://iseek.online/?p=6896

اٰلصلوۃ التسبیح

یہ نماز رنج و غم، مصیبت اور پریشانی سے نجات پانے کے لئے ادا کی جاتی ہے۔ اس نماز میں چار رکعتیں ہیں۔ ہر رکعت اس طرح ادا کی جاتی ہے:
نیت باندھ کر ثناء پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اَکْبَرُ پندرہ (۱۵) مرتبہ پڑھیں پھر اعوذ باللہ، بسم اللہ اور سورۂ فاتحہ کے بعد سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اَکْبَرُ دس (۱۰) مرتبہ پڑھا جائے۔ اس کے پڑھنے کے بعد رکوع میں جا کر سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم پڑھنے کے بعد دس (۱۰) مرتبہ اس کلمے کو پڑھیں۔ رکوع سے کھڑے ہو کر قومہ میں اس کلمہ کو (۱۰) مر تبہ پڑھیں ۔اس کے بعد سجدے میں جا کر سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاٰعْلیٰ کے بعد دس (۱۰) مرتبہ اس کلمے کو پڑھیں۔ سجدے سے اٹھ کر اس کلمے کو دس (۱۰) مرتبہ پڑھیں۔ پھر دوسرے سجدے میں جا کر تسبیح کے بعد دس (۱۰) مرتبہ اس کلمے کو پھر پڑھیں۔ اس طرح یہ تسبیح سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اَکْبَرُ ایک رکعت میں پچہتر بار (۷۵) بار پڑھی جائے گی۔
اس کے بعد دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہو جائیں اور سورۂ فاتحہ سے پہلے سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اَکْبَرُ پندرہ (۱۵) مرتبہ پڑھیں۔ سورۂ فاتحہ کے بعد دس(۱۰) مرتبہ اس کلمے کو پڑھیں۔ اور باقی رکعتیں اسی طرح ادا کریں جیسے مندرجہ بالا طریقے سے پہلی رکعت ادا کی گئی۔ چار رکعتوں میں سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اَکْبَرُ کی مجموعی تعداد تین سو (۳۰۰) ہو جائے گی۔

نمازِ وضو
یہ نماز وضو کرنے کے بعد ادا کی جاتی ہے۔ اور اس میں دو رکعتیں ہوتی ہیں۔
مسجد میں داخل ہونے کی نماز
یہ اس دو رکعت نماز کا نام ہے جو مسجد میں داخل ہو کر بیٹھنے سے پہلے صرف ظہر، عصر اور عشاء کے وقت قائم کی جاتی ہے۔ فجر کی نماز سے پہلے صرف دو سنتیں ادا کی جاتی ہیں جبکہ مغرب کی نماز سے پہلے کوئی سنت نہیں ہے۔

اشراق کی نماز

اگر نمازی فجر کی نماز کے بعد اسی جگہ بیٹھا رہے اور ذکر و فکر میں مشغول رہے، کوئی دنیاوی کام نہ کرے، نہ کسی سے بات کرے اور جب سورج پورا نکل آئے تو دو یا چار رکعت نماز ادا کرے تو اس کو نماز اشراق کہتے ہیں۔
اشراق کا وقت سورج نکلنے سے تقریباً پندرہ بیس منٹ بعد ہو جاتا ہے۔ بعد نماز فجر کسی کام میں مصروف ہونے کے بعد اگر نماز اشراق ادا کی جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
چاشت کی نماز
اس نماز کا وقت سورج کی روشنی میں خوب تیزی آ جانے کے بعد سے نصفُ النہار تک ہے۔ اس میں کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعتیں ہوتی ہیں۔
نماز اوّابین
یہ کم سے کم چھ اور زیادہ سے زیادہ بیس رکعتوں پر مشتمل وہ نماز ہے جو نماز مغرب کے فرض اور سنت کے بعد قائم کی جاتی ہے۔
تہجد کی نماز
اس نماز کا وقت آدھی رات گزرنے کے بعد ہوتا ہے۔ اس میں کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعتیں ہوتی ہیں۔ حدیث شریف میں تہجد کی نماز کی بہت زیادہ اہمیت بیان کی گئی ہے۔ اولیاء اللہ اور بزرگان دین تہجد کی نماز کی پابندی کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ارشاد کے مطابق تہجد کی نفلیں بندہ کو اس کے رب سے قریب کرتی ہیں۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 131 تا 134

یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔

روحانی نماز کے مضامین :

ِ انتساب  ِ انکشاف  ِ 1 - نماز مومن کی معراج  ِ 2 - نماز کی روحانی غرض و غایت  ِ 3 - عقیدہ  ِ 4 - پڑھنا اور قائم کرنا نماز  ِ 5 - نماز اور آتش پرست  ِ 6 - انبیاء علیہم السلام کی طرزِ فکر  ِ 7 - اُمّت کیلئے پروگرام  ِ 8 - آدم و حوّا  ِ 9 - شعور اور لاشعور  ِ 10 - نماز اور معراج  ِ 11 - عاشق و محبوب کی نماز  ِ 12 - حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نماز  ِ 13 - حضرت ابوبکرصدیقؓ کی نماز  ِ 14 - حضرت عمرؓ کی نماز  ِ 15 - حضرت علیؓ کی نماز  ِ 16 - حضرت حسنؓ کی نماز  ِ 17 - حضرت انسؓ کی نماز  ِ 18 - حضرت عبداللہ بن زبیرؓ کی نماز  ِ 19 - حضرت اویس قرنیؓ کی نماز  ِ 20 - حضرت زین العابدینؓ کی نماز  ِ 21 - حضرت رابعہ بصریؓ کی نماز  ِ 22 - حضرت سُفیان ثوریؒ کی نماز  ِ 23 - حضرت مسلم بن بشارؒ کی نماز  ِ 24 - ایک عورت کی نماز  ِ 25 - ایک بزرگ کی نماز  ِ 26 - نماز دُکھوں کا علاج  ِ 27 - نماز میں خیالات کی یلغار  ِ 28 - اذان کی علمی توجیہہ  ِ 29 - وضو اور سائنس  ِ 30 - ہاتھ دھونا  ِ 31 - کُلّی کرنا  ِ 32 - ناک میں پانی ڈالنا  ِ 33 - چہرہ دھونا  ِ 34 - کہنیوں تک ہاتھ دھونا  ِ 35 - مسح کرنا  ِ 36 - گردن کا مسح  ِ 37 - پیروں کا مسح کرنا یا دھونا  ِ 38 - نماز ادا کرنے کا صحیح طریقہ  ِ 39 - ارکان نماز کی سائنسی توجیہہ  ِ 40 - نیت باندھنا  ِ 41 - سینہ پر ہاتھ باندھنا  ِ 42 - رکوع  ِ 43 - سجدہ اور ٹیلی پیتھی  ِ 44 - جلسہ  ِ 45 - سلام  ِ 46 - دعا مانگنے کا طریقہ  ِ 47 - نماز میں رکعتوں کی تعداد  ِ 48 - اوقات نماز میں تعین کی اہمیت و حکمت  ِ 49 - فجر کی نماز  ِ 50 - ظہر کی نماز  ِ 51 - عصر کی نماز  ِ 52 - مغرب کی نماز  ِ 53 - عشاء کی نماز  ِ 54 - خواب میں پیش گوئیاں  ِ 55 - تہجد کی نماز  ِ 56 - نمازِ جمعہ  ِ 57 - نماز اور جسمانی صحت  ِ 58 - ہائی بلڈ پریشر کا علاج  ِ 59 - گٹھیا کا علاج  ِ 60 - جگر کے امراض  ِ 61 - پیٹ کم کرنے کیلئے  ِ 62 - السر کا علاج  ِ 63 - جملہ دماغی امراض  ِ 64 - چہرہ پر جھریاں  ِ 65 - جنسی امراض  ِ 66 - سینہ کے امراض  ِ 67 - چھ کلمے  ِ 68 - اذان  ِ 69 - اذان کے بعد کی دعا  ِ 70 - وضو کے مسائل  ِ 71 - تیمّم کے مسائل  ِ 72 - غسل کے مسائل  ِ 73 - خواتین کا غسل  ِ 74 - نماز کے مسائل  ِ 75 - فرض، واجب، سنت اور نفل  ِ 76 - اوقات نماز  ِ 77 - مُفسداتِ نماز  ِ 78 - سجدۂ سہو  ِ 79 - قضا نمازیں  ِ 80 - طریقۂ نماز  ِ 81 - نماز کے بعد کی دعا  ِ 82 - آیت الکُرسی  ِ 83 - نماز کے بعد کی تسبیحات  ِ 84 - دعائے قنوت  ِ 85 - تراویح کی تسبیح  ِ 86 - عورت اور مرد کی نماز کا فرق  ِ 87 - نفل نمازیں  ِ 88 - عیدین کی نماز کے مسائل  ِ 89 - صدقۂ فطر کا بیان  ِ 90 - بقر عید کے مسائل  ِ 91 - قربانی کے مسائل  ِ 92 - نمازِ عیدین  ِ 93 - مسافر کی نماز  ِ 94 - زکوٰۃ کے مسائل  ِ 95 - عقیقہ کے مسائل  ِ 96 - قرآن پڑھنے کے آداب  ِ 97 - سجدۂ تلاوت کے مسائل  ِ 98 - نماز جنازہ کے مسائل  ِ 99 - نماز جنازہ  ِ 100 - قبرستان میں پڑھنے کی دعائیں  ِ 101 - ثواب پہنچانے کا طریقہ  ِ 102 - اللہ پاک کے نام  ِ 103 - اسمائے الٰہی  ِ 104 - جنات کی نوع کا اسم اعظم الگ ہے  ِ 105 - گیارہ ہزار اسمائے الٰہیہ  ِ 106 - اجازت  ِ 107 - احساس کمتری کا علاج  ِ 108 - آنکھوں میں روشنی  ِ 109 - ہر دل عزیز ہونے کا طریقہ  ِ 110 - مقدمہ میں کامیابی  ِ 111 - سعادت مند اولاد  ِ 112 - ہر قسم کی بیماری سے نجات  ِ 113 - محبت والا شوہر  ِ 114 - غیبی انکشافات  ِ 115 - ملازمت میں ترقی  ِ 116 - کمزور بچے  ِ 117 - کاروبار میں ترقی  ِ 118 - آسیب سے نجات  ِ 119 - پڑھنے میں دل نہ لگنا  ِ 120 - عقیدہ کی کمزوری  ِ 121 - وسائل میں اضافہ  ِ 122 - سخت گیر حاکم کی تسخیر  ِ 123 - دشمن پر غلبہ  ِ 124 - سفر میں آسانی  ِ 125 - رضائے الٰہی  ِ 126 - حسب منشاء شادی  ِ 127 - استخارہ  ِ 128 - افلاس سے بچنے کیلئے  ِ 129 - رزق میں فراوانی  ِ 130 - دوران سفر آسانیاں  ِ 131 - عزت و مرتبہ میں اضافہ  ِ 132 - چوری اور ڈکیتی سے حفاظت  ِ 133 - سر میں درد  ِ 134 - زہریلے جانور کا کاٹنا  ِ 135 - صلح و صفائی کے لئے  ِ 136 - کشف القبور  ِ 137 - تجلی کا انکشاف  ِ 138 - مایوسی کا خاتمہ  ِ 139 - حاملہ کی حفاظت  ِ 140 - دودھ میں کمی  ِ 141 - اللہ کے دوست  ِ 142 - وسوسوں اور بُری عادتوں سے نجات  ِ 143 - وقت سے پہلے پیدائش  ِ 144 - بچوں کا گم ہو جانا  ِ 145 - شوہر کو راہ راست پر لانے کیلئے  ِ 146 - ہائی بلڈ پریشر کا علاج  ِ 147 - روشن ضمیر  ِ 148 - خوف و غم سے نجات  ِ 149 - توبہ کی قبولیت  ِ 150 - غیبی مدد  ِ 151 - عدم تحفظ کا احساس  ِ 152 - اولاد نرینہ  ِ 153 - عزت و توقیر  ِ 154 - پُرکشش آنکھیں  ِ 155 - فرشتوں سے ہمکلامی  ِ 156 - ایّام کی خرابی  ِ 157 - بچوں کو نظر لگنا  ِ 158 - احساس برتری  ِ 159 - گناہوں سے نفرت  ِ 160 - غصہ کے وقت  ِ 161 - رخصتی کے وقت  ِ 162 - اپیل میں کامیابی  ِ 163 - حافظہ کمزور ہونا  ِ 164 - بچھڑے ہوئے رشتہ دار  ِ 165 - میاں بیوی میں اختلاف  ِ 166 - شادی میں رکاوٹ  ِ 167 - ایکسیڈنٹ سے حفاظت  ِ 168 - انوارِ الٰہی  ِ 169 - معرفت حق  ِ 170 - گھر میں خیر و برکت  ِ 171 - نیکی کا پیکر  ِ 172 - اچھی بیوی
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

Your Name (required)

Your Email (required)

Subject

Category

Your Message