جسم میں لطیفے

کتاب : روح کی پکار

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : http://iseek.online/?p=13255

سوال: میں چند سوالات کرنا چاہتا ہوں جس کے جوابات نہ صرف میرے لئے بلکہ دیگر قارئین کے لئے بھی فائدہ مند ہوں گے۔ آپ اس کے جوابات ضرور شائع کریں۔۔۔۔۔۔ممنون رہوں گا۔۔۔۔۔۔سوالات درج ذیل ہیں۔
1۔ انسانی جسم میں لطیفے (روشن نقطے) ہوتے ہیں۔ لطیفے کا کیا مطلب ہے؟
2۔ ’’علمِ لدُنّی‘‘ کون سا علم ہے؟۔۔۔۔۔۔اس کے کیا معنی ہیں؟
3۔ پیر و مرشد کے وصال کے بعد مرید کس طرح رہنمائی حاصل کرے؟۔۔۔۔۔۔یکسوئی حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
4۔ وسوسوں اور خیالات سے کس طرح چھٹکارا حاصل کیا جائے؟
جواب: ہم ایک مکان بناتے ہیں لیکن مکان کی اس وقت تک تکمیل نہ ہو گی جب تک پہلے اس کی بنیاد نہ رکھی جائے اور بنیاد کے اوپر دیواریں کھڑی نہ کی جائیں۔ اسی طرح روح کی حقیقت یا بنیاد کو سمجھنے کے لئے اہلِ تصوّف نے تین حصے کئے ہیں اور ہر حصے کو دو رخ پر تقسیم کیا ہے۔ اس طرح ان کی کل تعداد چھ ہو گئی….. یہی چھ رخ تصوّف میں لطیفے کہلاتے ہیں۔ ہم جب کوئی عمل کرتے ہیں تو تین کیفیتوں سے گزرتے ہیں۔

  1. خیال
  2. تصوّر، اور
  3. احساس۔

کیفیت دو رخ پر قائم ہے اس طرح چھ رخ یا لطیفے مُتعیّن ہو گئے۔

  1. روح کے ایک حصّہ کو روح حیوانی،
  2. دوسرے حصّہ کو روح انسانی، اور
  3. تیسرے حصّہ کو روح اعظم کہا جاتا ہے۔

روح حیوانی کے دو رخ…..  لطیفۂِ نفسی اور لطیفہ قلبی ہیں۔
روح انسانی کے دو رخ……  لطیفۂِ  روح اور لطیفہ سری ہیں۔
روح اعظم کے دو رخ……  لطیفۂِ  خفی اور اخفیٰ  ہیں۔
خفی،  اخفیٰ میں ….خیال تشکیل پاتا ہے۔
سری اور روح میں…. تصوّر کی منظر کشی ہوتی ہے۔
قلب اور نفس میں…..  کسی چیز کا احساس یا مشاہدہ ہوتا ہے۔
علمِ لدُنّی وہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو اپنی خاص رحمت سے عطا کرتے ہیں۔
اوّلیاء اللہ کے وصال کے بعد ان کی روح سے فیض حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یاد رکھئے روح کبھی نہیں مرتی…… روح ہمیشہ زندہ رہتی ہے کیونکہ وہ قائم بالذّات ہے۔
یکسوئی حاصل کرنے کے لئے میرے تجربے میں مراقبہ سے زیادہ کوئی عمل موثر نہیں ہے۔ مراقبہ کے ذریعے سالک کو یکسوئی کی اتنی زیادہ مشق ہو جاتی ہے کہ وہ نماز بھی یکسوئی سے قائم کرتا ہے۔ محسوس کرتا ہے کہ مجھے اللہ دیکھ رہا ہے اور میں اللہ کو دیکھ رہا ہوں۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 206 تا 208

روح کی پکار کے مضامین :

ِ 0.01 - انتساب  ِ 1 - مراقبہ کیا ہے؟  ِ 2 - زمان و مکان کیا ہے؟  ِ 3 - لوحِ محفوظ  ِ 4 - خالقِ خدا  ِ 5 - اللہ تعالیٰ نظر کیوں نہیں آتے؟  ِ 6 - اللہ تعالیٰ کی امانت کے حصول کے بعد ظالم اور جاہل کیسے؟  ِ 7 - کونسی طرزِ فکر اللہ کے قریب کرتی ہے؟  ِ 8 - روحانی طرزِ فکر کا تجزیہ  ِ 9 - روحانیت میں سب سے پہلے کیا ضروری ہے؟  ِ 10 - طرزِ فکر کی منتقلی کس قانون سے ہوتی ہے؟  ِ 11 - زمان (Time) کی حدود  ِ 12 - نفس کیا ہے؟  ِ 13 - درست طرزِ فکر کونسی ہے؟  ِ 14 - مرشد کو ظاہری آنکھ سے نہ دیکھا ہو  ِ 15 - کیا مراقبہ خواب کا تسلسل ہے؟  ِ 16 - اللہ تعالیٰ کے درمیان حجاب  ِ 17 - اللہ تعالیٰ بہترین خالق ہیں  ِ 18 - اللہ تعالیٰ ہر چیز پر محیط ہیں  ِ 19 - اللہ تعالیٰ کے علم کا عکس  ِ 20 - کائنات کے تخلیقی خدوخال  ِ 21 - کسی چیز کو سمجھنے کے لئے بنیادی عمل نظر ہے  ِ 22 - اللہ تعالیٰ کی صفات  ِ 23 - علم استدراج اور علم نوری میں فرق  ِ 24 - روحانی تصرّف کیا ہے؟  ِ 25 - اختیاری اور غیر اختیاری طرزِ فکر  ِ 26 - بخیلی اور سخاوت  ِ 27 - زندگی کی بنیاد  ِ 28 - حقیقت مُطلَقہ کیا ہے؟  ِ 29 - یقین کے کیا عوامل ہیں؟  ِ 30 - کیا اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان سب مسخر کر دیا؟  ِ 31 - شُہود کی قسمیں  ِ 32 - سائنسی ایجادات  ِ 33 - علم کی حیثیت  ِ 34 - کیا قرآنی آیات پڑھنی چاہئیں؟  ِ 35 - تعویذ کے اندر کونسی طاقت ہے؟  ِ 36 - فِقہی علم کیا ہے؟  ِ 37 - سلطان کیا ہے؟  ِ 38 - مٹھاس یا نمک  ِ 39 - خیالی اور حقیقی خواب  ِ 40 - دعا آسمان سے کیوں پھینکی جاتی ہے؟  ِ 41 - مرشد کس طرح فیض منتقل کرتا ہے؟  ِ 42 - کتنی نیند کرنی چاہئے؟  ِ 43 - کیا رنگین روشنیاں غذائی ضروریات پوری کرتی ہیں؟  ِ 44 - طریقت اور شریعت  ِ 45 - روح کا عرفان  ِ 46 - عام آدمی اور مؤمن میں فرق  ِ 47 - حساب کتاب کیا ہوتا ہے؟  ِ 48 - استغنائی طرزِ فکر  ِ 49 - خود ترغیبی کیا ہے؟  ِ 50 - کیفیت اور خیال میں فرق  ِ 51 - حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد  ِ 52 - تدلّیٰ اور علم الاسماء  ِ 53 - ارتقائی منازل  ِ 54 - نورِ باطن  ِ 55 - ذہن بیمار یا جسم بیمار  ِ 56 - روح کہاں جاتی ہے؟  ِ 57 - علم الغیب کیا ہے؟  ِ 58 - اللہ کا پسندیدہ بندہ  ِ 59 - فنا و بقا کیا ہے؟  ِ 60 - رنج و غم کیوں جمع ہوتے ہیں؟  ِ 61 - وَحدت الوجود اور وَحدت الشُہود  ِ 62 - دماغ میں دو کھرب خانے  ِ 63 - قلم خشک ہو گیا  ِ 64 - ترقی کا فسوں  ِ 65 - کون سا رنگ کون سا پتھر؟  ِ 66 - نماز میں حضورِقلب پیدا ہو  ِ 67 - روحانی تفسیر  ِ 68 - روح سے وُقوف حاصل کرنا  ِ 69 - نظر کا قانون  ِ 70 - زمان و مکان (Time And Space)  ِ 71 - شجرِ ممنوعہ کیا ہے؟  ِ 72 - کائنات کا بنیادی مسالہ  ِ 73 - اِرتکازِ توجّہ  ِ 74 - جسم میں لطیفے  ِ 75 - مادری زبان میں خیالات  ِ 76 - تصوّرِ شیخ  ِ 77 - کشش کیوں ہوتی ہے؟  ِ 78 - معجزہ، کرامت، اِستدراج کیا ہے؟  ِ 79 - قوّت ارادی کیا ہے؟  ِ 80 - تخلیقی اختیارات  ِ 81 - بغیر استاد کیا نقصان ہوتا ہے؟  ِ 82 - سورج بینی کا کیا فائدہ ہے؟  ِ 83 - رَحمۃَ لِّلعالمین  ِ 84 - وہاں کی زبان کو سمجھنا  ِ 85 - مراقبہ کا حکم  ِ 86 - انسانی کوشش کا عمل دخل  ِ 87 - اسفل زندگی سے نکلنا  ِ 88 - اسمِ اعظم کیا ہے؟  ِ 89 - ہر شئے دو رخوں پر ہے  ِ 90 - مؤکل کیا ہوتے ہیں؟  ِ 91 - مذہب کی حقیقت کیا ہے؟  ِ 92 - حواس کہاں سے آتے ہیں؟  ِ 93 - شرحِ صدر کیا ہے؟  ِ 94 - تفکر کی صلاحیت  ِ 95 - عشاء کا وقت افضل کیوں ہے؟  ِ 96 - سعید روح اور شَقی روح کیا ہے؟  ِ 97 - حافظے کی سطح  ِ 98 - حسبِ خواہش نتیجہ نہ ملنا  ِ 99 - نیگیٹیو بینی کیا ہے؟  ِ 100 - اس کتاب میں شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے  ِ 101 - یاحي یاقیوم کا کیا مطلب ہے؟
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

Your Name (required)

Your Email (required)

Subject

Category

Your Message