تنکے بیڑی بن جاتے تھے

کتاب : تذکرہ بابا تاج الدینؒ

مصنف : قلندر بابا اولیاءؒ

مختصر لنک : http://iseek.online/?p=14818

تحقیق و تلاش کے بعد بھی نانا تاج الدینؒ کا سالِ پیدائش معلوم نہیں ہوسکا۔ بڑے نانا کی حیات میں مجھے زیادہ ہوش نہیں تھا۔ والد صاحب کو ان باتوں سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ میں نے بڑے نانا کی زبانی یہ سنا ہے کہ تاج الدینؒ کی عمر غدر میں چند سال تھی۔ لڑکپن میں انہیں پڑھنے کے علاوہ کوئی شوق نہیں تھا۔ بیڑی پینا کب سے شروع کیا اس کے بارے میں صحیح بات معلوم نہیں ہوسکی۔ البتہ شکردرہ کے قیام میں بیڑی اور چائے کا شوق بہت بڑھ گیاتھا۔ بعض اوقات بیڑیاں ختم ہوجاتی توبیڑکا کوئی پڑاگرا ٹکڑا اٹھا لیا کرتے تھے۔ کسی وقت بیڑی کا ٹوٹا بھی نہیں ملتاتھا۔ پھر ان کی طبیعت خرقِ عادات کی طرف مائل ہوجاتی ۔ جو تنکا ہاتھ آجاتا اس کو سلگا لیتے۔ لوگوں نے بار بار دیکھا کہ تنکے نے بیڑی کی شکل اختیار کرلی۔ اور بیڑی کی طرح دھواں دینے لگا۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 221 تا 221

سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

Your Name (required)

Your Email (required)

Subject (required)

Category

Your Message (required)