This content is also available in: اردو (Urdu)

مستقبل سے متعلق خواب

Book :Muraqaba (The art and science of Sufi meditation)

Author :Khwaja Shamsuddin Azeemi

Short URL: http://iseek.online/?p=12926

خواب:

مراقبہ کے بعد سو گئی۔ خواب میں دیکھا کہ میں اپنی نانی کے گھر میں ہوں اور آسمان کو دیکھ رہی ہوں۔ وہاں آسمان پر ستارے خوب روشن ہیں۔ ایک ستارہ جو بہت روشن سرخ رنگ کا ہے، میں اسے بہت غور سے دیکھ رہی ہوں کہ اچانک وہ ٹوٹ کر میرے قدموں میں آ گرتا ہے۔ سب حیران ہوتے ہیں پھر وہ ستارہ سرمئی رنگ کا پیالہ بن جاتا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہ پیالہ بہت مقدس اور پرانا ہے۔

تعبیر:

خواب مستقبل سے متعلق ہے۔ ازدواجی زندگی اچھی گزرے گی اور ننھیال کے رشتے سے کوئی روح جسمانی خدوخال میں جلوہ گر ہو کر خاندانی عظمت کا سبب بنے گی۔ خدا کرے کہ خواب کے مطابق عمل ہو جائے اور خاندانی اختلافات آڑے نہ آئیں۔

خواب:

پچھلے ایک ماہ سے رات سونے سے قبل مراقبہ کر رہا ہوں۔ اس دوران میں نے کئی خواب دیکھے۔

  1. میرے اباجی کے پاس سفید لباس میں ملبوس ایک شخص آیا۔ نہایت خاموشی کے ساتھ الماری میں سے بہت سارے کاغذات نکالے اور جیب میں رکھ کر چلا گیا۔ میرے والد نے بھی اس نووارد سے کوئی بات نہیں پوچھی اور ان کی آنکھ کھل گئی۔
  2. میں نے خواب میں دیکھا کہ شہر سانگھڑ میں نواب شاہ روڈ پر بہت بڑی مارکیٹ بن کر تیار ہو گئی ہے۔ میں اس مارکیٹ کو دیکھ کر حیران ہو رہا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ میں مارکیٹ کو اندر سے اوپر چڑھ کر دیکھوں اس ہی خیال میں میری آنکھ کھل گئی۔ صبح اٹھ کر اس سڑک پر گیا کہ مبادا راتوں رات عمارت بن گئی ہو مگر وہاں کوئی عمارت نہیں تھی۔

تعبیر و تجزیہ:

پہلے خواب میں کاغذ کے ٹکڑے آمدنی کے تمثلات ہیں۔ جو عنقریب خلاف امید حاصل ہونے والی ہے۔ یہ رقم کافی بڑی ہو گی۔ دوسرا خواب بھی اسی خواب کا اعادہ ہے جس کا مطلب ان ذرائع کا فراہم ہونا ہے جو مالی منفعت کا باعث بنیں گے۔

خواب:

روز رات کو باقاعدگی سے مراقبہ کرتا ہوں۔ گذشتہ رات مراقبہ کر کے سو گیا تو دیکھا کہ ہم چار دوست جہاز میں کہیں جا رہے ہیں۔ جہاز کا کپتان میں ہوں۔ یکایک سمندر خشک ہو گیا اور ایک جزیرہ نما ٹیلے پر رک گیا۔ ہم دوست حیران ہو رہے ہیں کہ اچانک خشکی کس طرح آ گئی اور اب جہاز کس طرح چلے گا۔ ایک نے کہا بارش ہو گی، پانی جمع ہو جائے گا اور پھر جہاز چلے گا۔ تھوڑی دیر کے بعد آسمان پر بادل چھا گئے۔ تیز ہوا چلنے لگی، بادل آپس میں ٹکرائے اور آسمان میں بجلی چمکی اور پھر بارش ہونے لگی۔ پانی اتنا برسا کہ خشک سمندر جل تھل ہو گیا اور میں وہاں سے جہاز نکال لایا۔

تعبیر و تجزیہ:

چار دوست تمثل ہے کئی ارادوں کا جو ذہن میں مرکوز ہو گئے ہیں۔ یہ ارادے کسی ایک مقصد سے تعلق رکھتے ہیں ،کیونکہ سب کو ایک جہاز میں دیکھا گیا ہے۔ ان ارادوں پر عمل پیرا ہونے میں شدید رکاوٹ پیش آئی اور مایوسی کی حد تک حالات دگرگوں ہو گئے۔ پھر غیب سے مدد ہوئی اور حالات نسبتاً بہتر ہو گئے۔ یہ سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے۔ حالات دگرگوں ہونے کے بعد غیب سے مدد ہوتی ہے۔ بارش غیب کا استعارہ ہے۔ آخر میں ٹیلہ پر سے جہاز کو چلا کر لے آنا منزل کی طرف راستے کھل جانے کا اشارہ ہے۔

See this article in printed book on the pages (or page) : 144 to 147

This content is also available in: اردو (Urdu)

Muraqaba (The art and science of Sufi meditation) chapters :

ِ 1 - Self and the Cosmos  ِ 2 - Mental Concentration  ِ 3 - Spiritual Brain  ِ 4 - Waves of Thoughts  ِ 5 - Third Eye  ِ 6 - Film and Screen  ِ 7 - Motions of Spirit  ِ 9.2 - نظر کا قانون  ِ 8 - Electrical System  ِ 9 - Three Layers  ِ 10 - Heart of Cosmos  ِ 11 - Concept of Unity (Tawheed)  ِ 12 - Muraqaba and Religion  ِ 13 - Benefits of Muraqaba  ِ 12.3 - حضرت ابراہیم ؑ  ِ 14 - Levels  ِ 12.4 - حضرت موسیٰ ؑ  ِ 15 - Subtle Sensations  ِ 12.5 - حضرت مریم ؑ  ِ 16 - Spiritual Journey  ِ 12.6 - حضرت عیسیٰ ؑ  ِ 17 - Fatah (Exploration)  ِ 12.7 - غار حرا  ِ 12.8 - توجہ الی اللہ  ِ 12.9 - نماز اور مراقبہ  ِ 20 - 16-Week Program  ِ 12.10 - ذکر و فکر  ِ 21 - Spiritual Concept of Healing  ِ 12.11 - مذاہب عالم  ِ 22 - Muraqaba of Colored Lights  ِ 23 - Station of Ihsaan (murtaba-e-ihsaan)  ِ 13.2 - شیزو فرینیا  ِ 13.3 - مینیا  ِ 24 - The Hidden World (ghayb)  ِ 14.2 - غنود  ِ 14.3 - رنگین خواب  ِ 14.4 - بیماریوں سے متعلق خواب  ِ 14.5 - مشورے  ِ 14.6 - نشاندہی  ِ 14.7 - مستقبل سے متعلق خواب  ِ 15.2 - ادراک  ِ 15.3 - ورود  ِ 15.4 - الہام  ِ 15.5 - وحی کی حقیقت  ِ 15.6 - کشف  ِ 18.2 - وضاحت  ِ 18.3 - عملی پروگرام  ِ 18.4 - اندازِ نشست  ِ 18.5 - جگہ اور اوقات  ِ 18.6 - مادی امداد  ِ 18.7 - تصور  ِ 18.8 - گریز  ِ 18.9 - مراقبہ اور نیند  ِ 18.10 - توانائی کا ذخیرہ  ِ 19.1 - معاون مشقیں  ِ 19.2 - سانس  ِ 19.3 - استغراق  ِ 20.2 - قوتِ مدافعت  ِ 20.3 - دماغی کمزوری  ِ 22.2 - نیلی روشنی  ِ 22.3 - زرد روشنی  ِ 22.4 - نارنجی روشنی  ِ 22.5 - سبز روشنی  ِ 22.6 - سرخ روشنی  ِ 22.7 - جامنی روشنی  ِ 22.8 - گلابی روشنی  ِ 25.2 - اعراف  ِ 25.3 - عظیم الشان شہر  ِ 25.4 - کاروبار  ِ 25.5 - علمائے سوء  ِ 25.6 - لگائی بجھائی  ِ 25.7 - غیبت  ِ 25.8 - اونچی اونچی بلڈنگیں  ِ 25.9 - ملک الموت  ِ 25.10 - مراقبہ نور  ِ 26.2 - شاہ عبدالعزیز دہلویؒ  ِ 28.2 - تفہیم  ِ 28.3 - روحانی سیر  ِ 28.4 - مراقبہ قلب  ِ 28.5 - مراقبہ وحدت  ِ 28.6 - ’’لا‘‘ کا مراقبہ  ِ 28.7 - مراقبہ عدم  ِ 28.8 - فنا کا مراقبہ  ِ 28.9 - مراقبہ، اللہ کے نام  ِ 28.10 - اسم ذات  ِ 29 - تصورشیخ  ِ 30 - تصور رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام
show all ↓

Please provide your feed back.

Your Name (required)

Your Email (required)

Subject (required)

Category

Your Message (required)