This content is also available in: اردو (Urdu)

زرد روشنی

Book :Muraqaba (The art and science of Sufi meditation)

Author :Khwaja Shamsuddin Azeemi

Short URL: http://iseek.online/?p=12898

نظام ہضم، حبس ریاح، آنتوں کی دق ، پیچش، قبض، بواسیر، معدہ کا السر وغیرہ کے لئے نہایت ہی موثر علاج ہے۔

کیس:

  1. سلمیٰ چودھری، ملتان سے لکھتی ہیں۔ میں دو سال سے معدے کے السر کی مریضہ تھی۔ آپ نے زرد روشنیوں کا مراقبہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ میں اس طرح تصور کرتی تھی کہ آسمان کے نیچے بیٹھی ہوں اور آسمان سے زرد روشنی نکل کر میرے سر سے ہوتی ہوئی معدے میں ذخیرہ ہو رہی ہے۔ اس زرد روشنی میں میرے معدے کا السر تحلیل ہو رہا ہے۔ دو ہفتے تک یہی احساس و کیفیات رہیں کہ السر آہستہ آہستہ روشنیوں میں تحلیل ہو کر چھوٹا ہوتا جا رہا ہے۔ دو ہفتے بعد ایک دن مراقبہ میں خود بخود یہ بات ذہن میں آ گئی کہ اب السر معدے سے غائب ہو چکا ہے اور اب صرف زرد چمکیلی روشنی اور لطیف روشنیاں معدے میں موجود ہیں۔ اس دن کے بعد تقریباً ہر روز یہی کیفیات رہیں اور آج ایک ماہ ہو گیا ہے۔ میں نے دوائیں بالکل چھوڑ دی ہیں۔ صرف زرد روشنی کا مراقبہ کر رہی ہوں۔ میں کسی طرح آپ کا شکریہ ادا نہیں کر سکتی۔ آپ نے مجھے نئی زندگی بخشی ہے۔
  2. کاکڑا ٹاؤن سے منصور احمد لکھتے ہیں۔ مجھے بہت پرانی پیچش کا مرض تھا۔ ہر جگہ سے علا ج کرایا مگر ذرا افاقہ نہ ہوا۔ ہمت ہار کر میں تقریباً مایوس ہو کر بیٹھ گیا۔ ایک دن میرے ایک دوست نے مجھے عظیمی صاحب کا پتہ بتایا کہ تم وہاں جا کر علاج کراؤ۔ میری حالت سنتے ہی عظیمی صاحب نے فرمایا۔ آپ زرد روشنیوں کا مراقبہ کریں اللہ نے چاہا تو آرام آ جائے گا۔ میں نے کچھ بے یقینی کے ساتھ اس عمل کو شروع کیا ۔کیونکہ میں بڑے سے بڑے ڈاکٹر سے علاج کرا چکا تھا اور پیسہ بھی اس بیماری پر پانی کی طرح بہا چکا تھا۔ کئی سالوں سے مسلسل پرہیز پر گاڑی چل رہی تھی۔ اب یقین نہ آتا تھا کہ اتنے معمولی علاج سے مرض ٹھیک ہو جائےگا۔ بہرحال مراقبہ شروع کیا تو دو دن تک تو تصور ہی نہ جما۔ پریشان خیالی ستاتی رہی پھر تیسرے دن زرد روشنیوں کا تصور قائم ہو گیا اور مراقبہ میں میری دلچسپی قائم ہو گئی۔ اس طرح پندرہ دن کے بعد خوب اچھی طرح تصور قائم ہو گیا اور مجھے اپنے اندر ان روشنیوں کی کیفیات محسوس ہونے لگیں۔ ہر وقت جو بیماری کا دباؤ تھا۔ وہ دھیرے دھیرے ٹوٹتا ہوا محسوس ہوا۔ اسی اثناء میں پیچش میں بھی افاقہ معلوم ہوا۔ مجھے جو پرہیز بتایا گیا تھا اس پر بھی عمل کیا۔ مرض میں کمی آئی تو خود بخود کھانے کو بھی جی چاہنے لگا۔
  3. ایک اور صاحب لاہور سے لکھتے ہیں۔ مجھے آنتوں کی دق گذشتہ تین سال سے تھی۔ علاج بھی بہتیرا کرایا۔ مسلسل پرہیز پر گزارہ ہوتا رہا۔ مجھے زرد روشنی کا مراقبہ بتایا گیا اور اس کے ساتھ ہی زرد روشنی کا پانی بھی پینے کو کہا گیا۔ مسلسل علاج سے آنتوں کی سوزش اور درد میں کافی افاقہ ہو گیا۔ ڈاکٹر نے چیک کیا تو مجھے رپورٹ لکھ کر دی کہ آپ کو بیماری نہیں ہے۔ میں اس دن اس قدر خوش تھا کہ یوں لگتا تھا جیسے زندگی میں پہلی بار خوشی سے ہمکنار ہوا ہوں۔ اب میں ہر وقت جس بھی محفل میں بیٹھتا ہوں۔ اپنے دوست بھائیوں سے مراقبہ سے علاج پر ضرور گفتگو کرتا ہوں۔ میرے نزدیک شکریے کا یہ سب سے بہتر طریقہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس انمول علاج سے فائدہ اٹھائیں۔

See this article in printed book on the pages (or page) : 251 to 253

This content is also available in: اردو (Urdu)

Muraqaba (The art and science of Sufi meditation) chapters :

ِ 1 - Self and the Cosmos  ِ 2 - Mental Concentration  ِ 3 - Spiritual Brain  ِ 4 - Waves of Thoughts  ِ 5 - Third Eye  ِ 6 - Film and Screen  ِ 7 - Motions of Spirit  ِ 9.2 - نظر کا قانون  ِ 8 - Electrical System  ِ 9 - Three Layers  ِ 10 - Heart of Cosmos  ِ 11 - Concept of Unity (Tawheed)  ِ 12 - Muraqaba and Religion  ِ 13 - Benefits of Muraqaba  ِ 12.3 - حضرت ابراہیم ؑ  ِ 14 - Levels  ِ 12.4 - حضرت موسیٰ ؑ  ِ 15 - Subtle Sensations  ِ 12.5 - حضرت مریم ؑ  ِ 16 - Spiritual Journey  ِ 12.6 - حضرت عیسیٰ ؑ  ِ 17 - Fatah (Exploration)  ِ 12.7 - غار حرا  ِ 12.8 - توجہ الی اللہ  ِ 12.9 - نماز اور مراقبہ  ِ 20 - 16-Week Program  ِ 12.10 - ذکر و فکر  ِ 21 - Spiritual Concept of Healing  ِ 12.11 - مذاہب عالم  ِ 22 - Muraqaba of Colored Lights  ِ 23 - Station of Ihsaan (murtaba-e-ihsaan)  ِ 13.2 - شیزو فرینیا  ِ 13.3 - مینیا  ِ 24 - The Hidden World (ghayb)  ِ 14.2 - غنود  ِ 14.3 - رنگین خواب  ِ 14.4 - بیماریوں سے متعلق خواب  ِ 14.5 - مشورے  ِ 14.6 - نشاندہی  ِ 14.7 - مستقبل سے متعلق خواب  ِ 15.2 - ادراک  ِ 15.3 - ورود  ِ 15.4 - الہام  ِ 15.5 - وحی کی حقیقت  ِ 15.6 - کشف  ِ 18.2 - وضاحت  ِ 18.3 - عملی پروگرام  ِ 18.4 - اندازِ نشست  ِ 18.5 - جگہ اور اوقات  ِ 18.6 - مادی امداد  ِ 18.7 - تصور  ِ 18.8 - گریز  ِ 18.9 - مراقبہ اور نیند  ِ 18.10 - توانائی کا ذخیرہ  ِ 19.1 - معاون مشقیں  ِ 19.2 - سانس  ِ 19.3 - استغراق  ِ 20.2 - قوتِ مدافعت  ِ 20.3 - دماغی کمزوری  ِ 22.2 - نیلی روشنی  ِ 22.3 - زرد روشنی  ِ 22.4 - نارنجی روشنی  ِ 22.5 - سبز روشنی  ِ 22.6 - سرخ روشنی  ِ 22.7 - جامنی روشنی  ِ 22.8 - گلابی روشنی  ِ 25.2 - اعراف  ِ 25.3 - عظیم الشان شہر  ِ 25.4 - کاروبار  ِ 25.5 - علمائے سوء  ِ 25.6 - لگائی بجھائی  ِ 25.7 - غیبت  ِ 25.8 - اونچی اونچی بلڈنگیں  ِ 25.9 - ملک الموت  ِ 25.10 - مراقبہ نور  ِ 26.2 - شاہ عبدالعزیز دہلویؒ  ِ 28.2 - تفہیم  ِ 28.3 - روحانی سیر  ِ 28.4 - مراقبہ قلب  ِ 28.5 - مراقبہ وحدت  ِ 28.6 - ’’لا‘‘ کا مراقبہ  ِ 28.7 - مراقبہ عدم  ِ 28.8 - فنا کا مراقبہ  ِ 28.9 - مراقبہ، اللہ کے نام  ِ 28.10 - اسم ذات  ِ 29 - تصورشیخ  ِ 30 - تصور رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام
show all ↓

Please provide your feed back.

Your Name (required)

Your Email (required)

Subject (required)

Category

Your Message (required)